کرناٹک میں ٹیپو سلطان جینتی سرکاری طورپرنہیں منائیگی یڈی یورپا حکومت۔ احکامات جاری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th July 2019, 10:10 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،30؍جولائی (ایس او نیوز) کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی ایس یڈی یورپا نے 10 نومبر سے ریاست بھر میں منائی جانے والی ٹیپو جینتی تقاریب نہیں منانے کا فیصلہ کیاہے۔ اس سلسلہ میں سرکاری احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔کرناٹک کے محکمہ ثقافت نے یہ احکامات جاری کیے ہیں۔ کل منعقدہ کابینہ میٹنگ میں لیے گئے فیصلے کے بعد آج احکامات جاری کیے گئے ہیں۔یادرہے کہ ریاست کرناٹک میں حکومت کی جانب سے جملہ 23معزز شخصیتوں کی جینتی منائی جاتی ہے۔ اس میں ہر جینتی کا ایک الگ مقام ہے۔ ان جینتیوں کے انعقاد کے سلسلے میں کوئی بھی شخص یا طبقہ کسی قسم کی رکاوٹ یا تنقید نہیں کرتاہے۔

واضح رہے کہ 2014 میں کانگریس نے 'ٹیپو جینتی' منائے جانے کی شروعات کی تھی۔ ہر برس 'ٹیپو جینتی' کو احتجاج اور عدالتی مقدمات کا سامنا رہتاتھا۔دوسری جانب بی جے پی شیر میسور ٹیپو سلطان کو ہندو دشمن اور ہندووں کے قاتل ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے جینتی تقریب کی مخالفت کررہی ہے اور اب ریاست میں اقتدارحاصل کرنے کے بعد بی جے پی نے ٹیپو سلطان سالگرہ تقاریب سرکاری طورپرنہیں منانے کا فیصلہ کیاہے۔

بی جے پی کا کہناہے کہ ٹیپو سلطان کوئی مجاہد نہیں۔ انہوں نے بہت سے ہندوؤں کو قتل کیا اورمندروں پر حملے کیے۔ کانگریس۔جےڈی ایس حکومت ایسے شخص کو بہتر شبیہ کے بطور کیوں پیش کرتی رہی ہے۔ یہ محض ووٹ بینک کی سیاست ہے۔ یڈی یورپا حکومت کے اس فیصلہ کےبعد اب کرناٹک میں سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ کا امکان ہے۔ کانگریس اور جے ڈی ایس نے اس فیصلہ کی مخالفت کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...