کرناٹک میں اب کہیں بھی نہیں ہوگا لاک ڈاون؛ عوام کو خود اپنی صحت کی کرنی ہوگی فکر؛ وزیراعلیٰ یڈی یورپا کا بیان، رات نو سے صبح پانچ تک جاری رہے گا کرفیو

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st July 2020, 11:07 PM | ریاستی خبریں |

بنگلور 21 جولائی (ایس او نیوز) کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی ایس یڈی یورپا نے اعلان کیا ہے کہ ریاست میں اب کہیں پر بھی لاک ڈاون نہیں ہوگا،  بھلے ہی کسی ضلع میں کورونا کے زیادہ معاملات سامنے آرہے ہوں۔

سوشیل میڈیا پر عوام الناس سے خطاب کرتے ہوئے یڈی یورپا نے کہا کہ کورونا سے بچنے کے لئے لاک ڈاون حل نہیں ہے اس لئے کل بدھ 22 جولائی سے بنگلور ہویا ریاست کا کوئی بھی ضلع ہو، کہیں پر بھی لاک ڈاون نہیں ہوگا۔ البتہ انہوں نے ضلعی انتظامیہ پرزور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور ماسک پہن کر گھروں سے باہرنکلنے کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے عوام الناس سے کہا کہ وہ کل سے اپنے اپنے کام پر لوٹ جائیں اور تاجر حضرات اپنے کاروبار  پر واپس لگ جائیں۔

حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سنڈے لاک ڈاون جاری رہے گا، اسی طرح رات نو بجے سے صبح پانچ بجے   کا کرفیوبھی جاری رہے گا۔

انہوں نے عمر رسیدہ لوگوں کے لئے کہا کہ وہ اپنی صحت کا زیادہ خیال رکھیں اور گھروں سے باہرنہ نکلیں۔ انہوں نے عوام سے کورونا سے خوف نہ کھانے کی بھی بات کہی اور کہا کہ جتنے لوگ کورونا سے متاثر ہوتے ہیں، 98 فیصد لوگ صحت یاب ہوکر اسپتالوں سے ڈسچارج ہورہے ہیں، اس لئے کورونا کو لے کر کسی کو ڈرنے کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔

تھوک کے نمونے جانچ کے لئے روانہ کرنے کے بعد فوری رپورٹ نہ ملنے پر انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات کو اب یقینی بنائے گی کہ 24 گھنٹوں کے اندر کورونا کی رپورٹ فراہم کی جائے۔

 

لاک ڈاون کو ختم کرنے کے تعلق سے یڈی یورپا نے کیا کہا،  وڈیو دیکھیں:

 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...