بنگلورومیں نافذایک ہفتہ کے لاک ڈاؤن میں مزیدتوسیع کاکوئی ارادہ نہیں، ڈاکٹروں اورطبی عملہ کی بھرتی کی کارروائی جاری ہے: یڈی یورپا

Source: S.O. News Service | Published on 18th July 2020, 11:55 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،18؍جولائی(ایس او نیوز) ریاست میں کورونا وائرس کے خوفناک پھیلاؤپر قدغن لگانے میں ریاست گیرلاک ڈاؤن کارگردثابت نہیں ہوگا،اس اعتراف کے ساتھ وزیراعلیٰ بی ایس یڈی یورپانے نہایت واضح لفظوں میں کہا کہ شہربنگلورمیں نافذایک ہفتہ تک لاک ڈاؤن میں مزیدتوسیع کاکوئی ارادہ نہیں ہے۔کوروناوائرس کے پھیلاؤکے پیش نظرشہر کی کووڈحالت کی جانکاری اوربندسے متعلق شہرکے آٹھوں زونس کے نگران کاروزراء کے ساتھ اجلاس کے بعدایڈی یورپانے کہا کہ شہرمیں دوبارہ لاک ڈاؤن نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہایہ شکایت ملی ہے کہ کووڈ۔19متاثرین کواسپتالوں میں اڈمٹ نہیں کیاجارہاہے،اسپتالوں میں اڈمٹ نہ کئے جانے کی وجوہات کا پتہ لگانے اورمتاثرین کوفوری علاج فراہمی یقینی بنانے کے لیے درکاراقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے زوردیکرکہا کہ کسی بھی حالت میں ایساموقع آنے نہ دیاجائے کہ کووڈمتاثرہ اسپتال میں اڈمٹ نہ کئے جانے سے دم توڑگیاہو۔انہوں نے نگران کاروزراء سے تاکیدی طورپر کہا کہ جوپرائیویٹ اسپتال حکومت کی جانب سے طلب کردہ بیڈفراہم کرنے میں آناکانی کریں توان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پرائیویٹ اسپتالوں میں کتنی تعداد میں کووڈ۔19متاثرین اڈمٹ ہوئے؟ اوراسپتال میں بیڈس کی دستیابی کی گنجائش کتنی باقی ہے؟ان تمام کا جانکاری کے لیے رضاکار(این جی اوز)اورنوڈل افسروں کونامزدکیاجائے گا۔

انہوں نے نگران کاروزراء سے کہاکہ پرائیویٹ اسپتالوں اورانتظامیہ کے ساتھ اجلاس کریں،کووڈاورنان کووڈمریضوں کے لیے علاج کی سہولتیں فراہمی کاجائزہ لیں۔ کووڈکی علامات نہ رکھنے والے مریضوں کواسپتال میں اڈمٹ کئے بغیرکووڈکیرسنٹرس یاہوم کوارنٹائن کرنے پرتوجہ دی جانی چاہئے۔کووڈمیں مبتلااوراس کی سخت علامات سے دوچارمرے ضوں کے علاج ومعالجہ کامعقول بندوبست کیاجاناچاہئے۔کووڈعلامات رکھنے والے 65سال سے زائدعمروالوں کاعلاج ترجیحی طورپر کیاجائے۔بیڈتقسیم کاری میں بھی بزرگوں کوفوقیت دی جائے۔کووڈکی علامات نہ رکھنے والے بزرگوں کوکووڈکیرسنٹرمیں داخل کیاجائے۔

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ اسپتال میں فوت شدگان کا راپڈانٹی جن ٹیسٹ فوری پورکرکے میت کولواحقین کا حوالے کیاجائے۔فوت شدگان کا راپڈٹیسٹ پازیٹیوآئے توکووڈ۔19ضابطہ کے تحت ان کی آخری رسومات اداکی جائے۔جومریض گھرمیں فوت ہوجائے ان کا بھی فوری راپڈٹیسٹ کیاجائے اور آخری رسومات کی ادائیگی کا انتظام کیاجائے۔

یڈی یورپانے اس اجلاس میں یہ بھی کہا کہ ڈاکٹروں اورطبی عملہ کی بھرتی کی کارروائی جاری ہے،ہروارڈمیں رضاکاروں کی نشاندہی کی گئی ہے۔مناسب تعدادمیں ایمبولینس فراہم کئے گئے ہیں۔ہروارڈمیں کلیان منٹپ اوررہائشی مکانات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ جن مریضوں کے لیے گھروں میں کوارنٹائن کی سہولت نہیں ہے انہیں کلیان منٹپ یاشادی محل میں کورانٹائن کیاجائے گا۔یڈی یورپانے ریاست میں کووڈٹسٹ میں اضافہ کرنے کی ہدایت دی،جن مقامات پرعوامی اژدھام کا خدشہ ہووہاں پولیس کی خدمات حاصل کی جائیں۔کووڈ۔19ٹیسٹ کارزلٹ آنے کے بعدصرف دوگھنٹے کے اندرمریض کے لیے بیڈکی دستیابی کویقینی بنائے جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔