مہاراشٹر میں وزراء کے اختیارات نوکر شاہوں کے حوالے

Source: S.O. News Service | Published on 7th August 2022, 12:44 PM | ملکی خبریں |

ممبئی، 7؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) شیو سینا سے بغاوت کرکے بنائی گئی ایکناتھ شندے کی حکومت میں کابینہ کی توسیع  اب تک نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے بی جے پی اور شندے گروپ پر شدید تنقیدیں ہو رہی ہیں۔ حکومتی کام کاج بھی رُکا ہوا ہے اور امکان ہے کہ کابینہ کی توسیع میں مزید وقت لگ سکتا ہے اسی لئے  وزیر اعلیٰ   نے تمام وزراء کے محکموں کے اختیارات ان محکموں کے سیکریٹروں کو دے دئیے ہیں۔ یعنی مہاراشٹر میں اس وقت  تمام حکومتی امور نوکر شاہوں کے بھروسے چل رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ شندے کے اس فیصلے پر شدید تنقیدیں بھی ہو رہی ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ مہاراشٹر میں شاذ و نادر ہی ایسا ہوا ہوگا کہ وزراء کےبجائے ریاست کا انتظام ان کے سیکریٹری سنبھال رہے ہیں حالانکہ وزیر اعلیٰ شندے نے اس الزام کی تردید کی ہے۔

   واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ شندے نے حکم نامہ جاری کرکے یہ  ریاست کا انتظامیہ متعلقہ محکموں کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری، پرنسپل سیکریٹری اور سیکریٹریز کو سونپا ہے۔ چونکہ ریاست کے مختلف محکموں میں کام کاج ٹھپ ہے، اپیلوں اور درخواستوں پر کوئی کارروائی نہیں ہو رہی ہے ، مختلف سرکاری فیصلے سے متعلق عدالتی جائزہ کا عمل بھی رُکا ہوا ہے   اس لئے کہا جارہا ہے کہ وزیر اعلیٰ شندے کو یہ فیصلہ کرنا پڑا۔  واضح رہے کہ اس وقت ریاست کےداخلہ ، محصولات ، شہری ترقیات ، رسد و خوراک ، فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ، دیہی ترقیات، محکمہ تعلیم اور دیگر میں کام کاج کسی وزیر کے نہ ہونے کی وجہ سے تقریباً ٹھپ ہے ۔

  اس بارے میں اپوزیشن لیڈروں کا کہنا ہے کہ  وزیر اعلیٰ دہلی کے آگے مجبور نظر آرہے ہیں ،اسی لئے حکومت سازی کے ۳۶؍ دن گزر جانے کے باوجود اب تک کابینہ  میں توسیع نہیں ہو سکی ہے۔اپوزیشن لیڈر اجیت پوار نے تو  یہاں تک کہہ دیاکہ اگر سیکریٹری  وزیر کا متبادل ہو سکتا ہے تو وزیر اعلیٰ بھی اپنے اختیارات چیف سیکریٹری کو سونپ  دیں۔

 اجیت پوار نے پونے میںمنعقدہ جلسہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک مہینہ ہو گیا ہے اور ضلعوں کا سرپرست وزیر  تک مقرر نہیں کیا گیا ہے۔ کابینہ میں توسیع بھی نہیں ہو ئی ہے۔ میڈیا کے ذریعہ جب بھی وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلیٰ فرنویس سے اس بارے میں پوچھا جاتا ہے تو ان کے منہ سے صرف یہی الفاظ نکلتے ہیں کہ’’ جلد ہی... ہو گا، کریں گے...‘‘لیکن  ہمارا سوال ہے کہ یہ کب ہوگا؟

 اپوزیشن لیڈر اجیت پوار نے  مزید کہا کہ کابینہ کی توسیع نہ ہونے اور محکموں کی تقسیم نہ ہونے سے عوام پریشان ہیں۔  ریاست میں کئی مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی ہے، طرح طرح کے بحران پیدا ہوئے ہیں، مختلف واقعات رونما ہوئے ہیں، نئے تعلیمی سال کیلئے داخلے بھی شروع ہو چکے ہیں، اس سلسلے میں والدین اور طلبہ کو  متعدد دشواریوں کا سامنا ہے، سب وزراء کے محکموں میں آنے کا انتظار کررہے ہیں لیکن وزیر اعلیٰ کہتے ہیں کہ ہم دونوں ہیں.... ہم دونوں ہیں نا .... کیا یہ دونوں مل کر اتنی بڑی ریاست کا انتظام سنبھال سکتے ہیں؟ انہیں خود سوچنا چاہئے اور عوام کو بے وقوف بنانا بند کردینا چاہئے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔