کرناٹک میں لاک ڈاؤن کی کوئی تجویز نہیں، مرکز اور ماہرین سے رابطہ قائم ، احتیاطی اقدامات پر خصوصی توجہ : وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی

Source: S.O. News Service | Published on 30th November 2021, 12:04 PM | ریاستی خبریں |

 بنگلورو، 30؍نومبر (ایس او نیوز) نیا اومی کران وائرس پھیلنے کے خدشہ سے ریاست میں فی الحال لاک ڈاؤن کی کوئی تجویز نہیں، تاہم اومی کران وائرس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل ضروری ہے، فی الحال اسکولوں  اور کالجوں کو بھی کوئی چھٹی نہیں دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے یہ بات  بتائی۔ 

 پیر  کے دن داونگیرے میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے، حکومت لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے حق میں نہیں ہے۔ اسکولوں اور کالجوں کو بھی چھٹیاں نہیں دی جائیں گی۔ تاہم حکومت کووڈمعاملات کے بڑھنے پر قریبی نظر رکھے گی  اور وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے اقدامات کرے گی، انہوں نے کہا کہ حکومت اومی کران  وائرس کو روکنے کے اقدامات کررہی ہے۔ غیر  ممالک سے آنے والوں کی جانچ کی جارہی ہے، جنو بی آفریقہ سے آنے والے فرد میں مرض ایک عجیب اثر دیکھا  گیا ہے ، اور اسکی خون کی جانچ کے لئے خون کا نمونہ انڈین کونسل آف میڈیکل  ریسرچ لیباریٹری کو بھیج دیا گیا ہے ، رپورٹ کا انتظار ہے، پڑوسی ریاست کیرلا میں کووڈ۔19 معاملات میں اضافہ کے سبب وہاں سے آنے والے افراد کی سرحدی اضلاع ہی میں جانچ کی جارہی ہے۔ کیرلا سے آنے والے طلبا کے لئے کووڈ منفی رپورٹ لازمی ہے اور ساتویں دن دوبارہ جانچ ہوگی۔

ضلعی ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت  دی گئی ہے کہ وہ کہیں بھی عوام کا ہجوم جمع ہونے کی اجازت نہ دیں،   حکومت مسلسل ماہرین اور مرکزی حکومت کے ساتھ رابطہ میں ہے۔ وقت بہ وقت ان کی ہدایات پر عمل ہورہا ہے ، کووڈ۔ 19 دونوں خوراک کے علاوہ  محکمہ صحت کے اہلکاروں ، ڈاکٹروں ، نرسوں ، نیم طبی عملہ، صحت کارکنوں کو اضافی ویکسین خوراک بوسٹر ڈوز دیئے جانے کے بارے میں مرکزی حکومت کو فیصلہ کرنا ہے۔ ریاست میں اس کا فیصلہ نہیں لے سکتے ۔ صحت کارکنوں کے دونوں ویکسین خوراک لئے چھ ماہ گزر گئے ہیں، مرکزی حکومت کی ہدایت پر اگلی کارروائی ہوگی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...