لینڈر ’وکرم‘ سے رابطہ کی امیدیں ختم اب ہماری ترجیح ’گگن یان مشن‘: اِسرو چیف کےسیون

Source: S.O. News Service | Published on 22nd September 2019, 12:48 PM | ملکی خبریں |

تراوننت پورم،22؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)اِسرو کے سربراہ کے.سیون نے چندریان-2 مشن کے بارے میں کچھ اہم باتیں جمعہ کے روز بتائیں جس میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب لینڈر ’وکرم‘ سے ر ابطہ کرنے کی امیدیں ختم ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ”لینڈر کے ساتھ ہم رابطہ قائم کرنے میں اہل نہیں ہیں۔ اب ہماری اگلی ترجیح گگن یان مشن ہے۔“سیون نے چندریان-2 مشن سے متعلق ایک خوشخبری دیتے ہوئے بتایا کہ اس کا آربیٹر بہت اچھی طرح کام کر رہے ہیں اور امید ہے کہ وہ چاند کے متعلق کافی کچھ جانکاریاں اِسرو کو فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ آربیٹر میں 8 انسٹرومنٹس ہوتے ہیں اور سبھی انسٹرومنٹس صحیح طریقے سے کام کر رہا ہے۔ یہ انسٹرومنٹ علاحدہ علاحدہ طور پر الگ الگ کام کرتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ 21 ستمبر یعنی آج سے چاند پر رات کی شروعات ہو رہی ہے اور تاریکی چھانے کے ساتھ ہی چندریان-2 کے لینڈر ’وکرم‘ سے رابطہ کرنے کی امیدیں بھی تقریباً ختم ہو گئی ہیں۔ یہاں یہ بات بھی دھیان دینے والی ہے کہ لینڈر کی زندگی چاند کے ایک دن یعنی زمین کے 14 دن کے برابر ہے۔ چونکہ 7ستمبر کی صبح سافٹ لینڈنگ میں ناکام رہنے کے بعد لینڈر وکرم چاند کی سطح پر تیزی کے ساتھ گرا تھا، اور اب 21 ستمبر کو 14 دن مکمل ہو رہے ہیں، تو وکرم کی زندگی کے ویسے بھی ختم ہونے کا وقت آ گیا ہے۔ اب ’وکرم‘ کو چاند کی سرد رات اپنی آغوش میں لے لے گی اوریہ سردی اس کے لیے ہلاکت خیز ہے۔ہندوستان بھلے ہی چاند پر لینڈر کی سافٹ لینڈنگ میں کامیاب نہیں ہوا، لیکن آربیٹر شان سے چاند کا چکر لگا رہا ہے۔ اس آربیٹر کی مدت کار ایک سال طے کی گئی تھی، لیکن بعد میں اِسرو کے سائنسدانوں نے کہا کہ اس میں اتنا زیادہ ایندھن موجود ہے کہ تقریباً 7 سال تک کام کر سکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...