امت شاہ کے کورونا نگیٹیو ہونے کی خبر وزارت داخلہ نے کیا مسترد، کہا- نہیں ہوا کووڈ ٹسٹ

Source: S.O. News Service | Published on 9th August 2020, 10:09 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،9؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی کورونا انفیکشن رپورٹ نگیٹیو آنے کی خبر کو وزارت داخلہ نے مسترد کیا ہے۔ نیوز ایجنسی نے وزارت داخلہ کے افسر کے حوالے سے بتایا کہ امت شاہ کے کورونا پازیٹیو پائے جانے کے بعد ابھی کوئی کووڈ ٹسٹ نہیں کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے افسر کا یہ بیان دہلی سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ منوج تیواری کے اس ٹوئٹ کے بعد آیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امت شاہ کی تازہ کورونا جانچ رپورٹ نگیٹیو آئی ہے۔ دہلی بی جے پی کے سابق صدر منوج تیواری نے اتوار کو ٹوئٹ کرکے کہا تھا، ’ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ کی کووڈ رپورٹ نگیٹیو آئی ہے’۔ حالانکہ وزارت داخلہ کی طرف سے اس اطلاع کے بعد منوج تیواری نے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا ہے۔

اس سے قبل خبر آئی تھی کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کورونا وائرس کو مات دے دی ہے۔ دہلی بی جے پی کے سابق صدر اور شمال مشرقی دہلی سے رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے اتوار کو ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ منوج تیواری نے لکھا،’’ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ جی کی کووڈ ٹیسٹ رپورٹ نگیٹیو آئی ہے۔‘‘ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ دو اگست کو کورونا انفیکشن ہونے کے بعد علاج کے لئے گروگرام کے میدانتا اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔ امید ہے کہ جلد ہی انہیں اسپتال سے چھٹی مل جائےگی۔

دراصل امت شاہ نے گزشتہ دنوں کورونا انفیکشن کے ہلکے اثرات دکھنے کے بعد کووڈ ٹسٹ کرایا تھا۔ انہوں نے دو اگست کو خود ٹوئٹ کرکے بتایا تھا کہ وہ کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں، جس کے بعد انہیں راجدھانی دہلی سے متصل گڑگاوں کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

اس سے قبل مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ ان کی طبیعت ٹھیک ہے، لیکن وہ ڈاکٹروں کے مشورے پر اسپتال میں داخل ہو رہے ہیں۔ وزیر داخلہ نے اس کے ساتھ ہی حال ہی میں ان کے رابطہ میں آئے سبھی لوگوں سے جانچ کرانے اور خود کو آئیسولیٹ کرانے کی گزارش کی تھی۔ ان کی گزارش کے بعد کئی مرکزی وزرا نے خود کو آئیسولیٹ کرلیا، اور کئی نے کورونا ٹسٹ کرایا۔ ان میں مرکزی وزیر ارجن میگھاوال نے ہفتہ کے روز بتایا تھا کہ ان کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔