ہفتہ میں 80گھنٹے کام، ورک فروم ہوم ختم مفت کھانا بھی ختم، ٹوئٹر ملازمین کو ایلن مسک نے پھر دیا جھٹکا

Source: S.O. News Service | Published on 13th November 2022, 11:15 AM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

دبئی، 13؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)جب سے ایلن مسک نے ٹوئٹر کو اپنے قبضے میں لیا ہے، لگاتار ایسے فیصلے صادر ہو رہے ہیں جو ٹوئٹر صارفین ہی نہیں کمپنی کے ملازمین کو بھی جھٹکا دے رہے ہیں۔ ایک تازہ فیصلے میں ایلن مسک نے پھر ملازمین کو جھٹکا دیا ہے، اور یہ جھٹکا چھوٹا موٹا نہیں بلکہ بہت شدید ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ٹوئٹر کے نئے باس مسک نے ملازمین کو ہفتے میں 80 گھنٹے کام کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ساتھ ہی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ملازمین کو ملنے والے مفت کھانے کی سہولت بھی ختم کی جائے گی۔ اتنا ہی نہیں، ورک فروم ہوم کی سہولت کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایلن مسک نے حال ہی میں تقریبا 50 فیصد ٹوئٹر ملازمین کو نوکری سے نکال دیا تھا اور پھر کچھ کو واپس بلانے کا بھی فیصلہ لیا۔ اس وقت جتنے ٹوئٹر ملازمین ہیں، ان پر زیادہ کام کے لیے دباؤ بنایا جا رہا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایلن مسک نے فرمان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی ملازمین دفتر نہیں آئیں گے، یہ مان لیا جائے گا کہ اس نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ابھی حال ہی میں ٹوئٹر بلو ویریفکیشن کو لے کر مسک نے ملازمین کو الٹی میٹم دیتے ہوئے پیڈ ویریفکیشن کی ڈیڈلائن کو جلد پورا کرنے کی ہدایت دی تھی۔ ساتھ ہی مسک کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر افسر اپنی ڈیڈلائن کو پورا نہیں کرتے ہیں تو ان کی چھٹی کر دی جائے گی۔ ظاہر ہے اس طرح کے احکامات صادر کر کے ملازمین پر لگاتار دباو ئبنایا جا رہا ہے اور ملازمین کی چھنٹنی کا راستہ تلاش کیا جا رہا ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ ایلن مسک کو لگاتار ہو رہی تبدیلیوں کے درمیان کمپنی کے دیوالیہ ہونے کی فکر بھی پریشان کر رہی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ملازمین کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں ایلن مسک نے کہا ہے کہ ٹوئٹر کے دیوالیہ ہونے کے امکان سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ غور کرنے والی بات یہ بھی ہے کہ مسک نے دو ہفتے پہلے ہی ٹوئٹر کو 44 عرب ڈالر میں خریدا تھا اور اس کے بعد ہی کئی ماہرین نے متنبہ کیا تھا کہ اس مہنگے سودے کا سیدھا اثر ٹوئٹر کی مالی حالت پر پڑے گا۔ مالی حالت کو ٹھیک کرنے کے لیے مسک پیڈ ویریفکیشن فیچر لے کر آئے تھے۔ حالانکہ ٹوئٹر نے جمعہ کو فی الحال بلو ٹک سبسکرائبر سروس کو بھی روک دیا۔

ایلن مسک کے ٹوئٹر خریدنے سے پہلے تک بلو ٹک صرف مشہور ہستیوں، صحافیوں، لیڈروں وغیرہ کو ہی ملتا تھا اور ٹوئٹر ان اکاؤنٹس کو سرٹیفائی کرتا تھا۔ مسک کے نئے اصول کے مطابق اب ایک فون، کریڈٹ کارڈ اور ہر مہینے 8 ڈالر خرچ کرنے کی صلاحیت رکھنے والا کوئی بھی شخص بلو ٹک حاصل کر سکتا ہے۔ امریکہ میں جیسے ہی یہ اصول نافذ ہوا، کئی فرضی اکاؤنٹ ہولڈرس نے 8 ڈالر ادا کر کے بلو ٹک حاصل کر لیا اور اس کے بعد ان اکاؤنٹس سے فرضی ٹوئٹ کیے گئے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔