بھٹکل 6/اگست (ایس او نیوز) پیر 8/اگست کو صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک ہوناور اور مرڈیشور میں الیکٹری سٹی کا ایمرجنسی maintenance کا کام کیا جائے گا جس کے نتیجے میں بھٹکل تعلقہ میں الیکٹری سٹی خدمات متاثر رہے گی۔اس بات کی اطلاع بھٹکل ہیسکام کے اسسٹنٹ انجینئر نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے دی ہے۔
ریلیز میں انہوں نے بتایا ہے کہ ہوناور اور مرڈیشور میں 110 کے وی لائن پر KPTCL سرسی کے اسسٹنٹ ایکزی کوٹیو انجینئر کی سرپرستی میں maintenance کا کام شروع کیا جائے گا، جس کی وجہ سے پورے بھٹکل تعلقہ میں صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک الیکٹری سٹی متاثر ہوگی۔
ریلیز میں عوام الناس سے درخواست کی گئی ہے کہ ہیسکام کے ساتھ تعاون کریں۔