دیوے گوڈا نے وسط مدتی انتخاب کے دئے اشارے بی جے پی کرناٹک میں حکومت بنانے کیلئے تیار:یڈ یورپا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd June 2019, 10:48 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،22؍جون (ایس او نیوز؍یواین آئی) لوک سبھا انتخابات میں ٹمکور سے ملی ہار پر ناراضی ظاہر کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور جنتادل ایس کے قومی صدر ایچ ڈی دیوے گوڈا نے اپنے ایک بیان میں کرناٹک اسمبلی کے لیے وسط مدتی انتخابات کرانے کے اشارے دئیے ہیں -مسٹر دیوے گوڈا نے جمعہ کو یوگا کے پانچویں بین الاقوامی دن کے موقع پر اپنی رہائش گاہ پر ایک یوگ پروگرام میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں کہاکہ ریاست کی مخلوط حکومت میں شامل کانگریس میں اس بات پرشکوک شبہات بڑھ رہے ہیں کہ اگر پارٹی جے ڈی ایس کے ساتھ رہے گی تو کرناٹک میں اسکی عوامی حمایت میں کمی آسکتی ہے -سابق وزیراعظم نے سخت لہجہ میں کہاکہ ریاست میں مخلوط حکومت بنانے کے لیے وہ کانگریس کے دروازے پر نہیں گئے تھے -انھوں نے کہاکہ میں نے کانگریس کے لیڈروں کو مخلوط حکومت کی قیادت کرنے کے لیے ملیکارجن کھرگے کے نام کی تجویز پیش کی تھی، لیکن انہوں نے میرے بیٹے ایچ ڈی کمار سوامی کے لیے زور ڈالا -دیوے گوڈا نے کہاکہ انھیں اس بات کا علم نہیں ہے کہ کانگریس کے لیڈر مخلوط حکومت چلاناچاہتے ہیں یانہیں -انہوں نے کہاکہ جہاں تک جے ڈی ایس کا سوال ہے ہم نے مخلوط حکومت کو بچانے کے لیے ہرممکن کوشش کی ہے -جے ڈی ایس سربراہ نے کہاکہ کرناٹک میں لوک سبھا انتخابات میں اتحاد کو ملی شکست کے لیے کسی کو جے ڈی ایس کو ذمہ دار نہیں ٹھہرانا چاہئے -انھوں نے کہاکہ میں نے کانگریس سے ٹمکور پارلیمانی سیٹ کا کبھی مطالبہ نہیں کیاتھا،حالانکہ مجھے میسور لوک سبھا سیٹ سے انتخاب لڑنے سے انکار کرنے پر یہاں سے لڑنا پڑا-دریں اثناء ایڈی یورپا نے جمعہ کو کہا کہ ریاست میں کوئی وسط مدتی انتخاب نہیں ہوگا کیونکہ اسمبلی میں بی جے پی سب سے بڑی پارٹی ہے اور وہ اگلی حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کرے گی-اس معاملہ میں کانگریس اور جنتادل سکیولر کے لیڈروں پر شکوک و شبہات پیداکرنے کا الزام لگاتے ہوئے بی جے پی ریاستی صدر نے کہاکہ اگر مخلوط حکومت گرجاتی ہے تو بی جے پی اسمبلی تحلیل نہیں ہونے دے گی اور حکومت بنانے کی ہرممکن کوشش کرے گی -

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔