ملک میں این آر سی کے نفاذ پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں، سی اے اے قوانین کا نوٹیفکیشن جاری کرنا ابھی باقی ہے: مرکزی حکومت

Source: S.O. News Service | Published on 1st December 2021, 11:09 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، یکم دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)   ملک میں این آر سی نافذ ہوگا یا نہیں؟ مرکزی حکومت نے ابھی تک اس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے- یہ جانکاری مرکز کی مودی سرکار نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے ذریعہ دی ہے- مرکزی حکومت کی طرف سے لوک سبھا میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی) کے نفاذ پر پر فی الحال کوئی غور نہیں کیا گیا ہے-اس کے علاوہ سرمائی اجلاس کے دوران وزارت داخلہ نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)پر پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا ہے کہ سی اے اے کو 12 دسمبر 2019 کو نوٹیفائی کیا گیا تھا اور 10 جنوری 2020 کو نافذ ہوا تھا، لیکن اس کے قواعد وضع کرنے میں وقت لگے گا اور اس کے لئے نوٹی فکشن کے اجرا کا عمل باقی ہے- وزارت داخلہ نے کہا کہ جو بھی سی اے اے کے دائرہ کار میں آئے گا، وہ قانون کے نفاذ کے بعد شہریت کے لیے درخواست دے سکتا ہے-غیر بی جے پی حکومت والی ریاستیں طویل عرصے سے سی اے اے اور این آر سی کے نفاذ کی مخالفت کر رہی ہیں - حتیٰ کہ این ڈی اے کی حمایت یافتہ نتیش حکومت نے بہار میں این آر سی کو نافذ نہ کرنے پر بیان دیا تھا- اس کے علاوہ بنگال، مہاراشٹر، پنجاب، راجستھان سمیت دیگر ریاستوں نے این آر سی کو لاگو کرنے سے انکار کر دیا ہے-شہریت ترمیمی قانون 2019 میں بنایا گیا تھا- اس قانون میں تین پڑوسی ممالک بنگلہ دیش، افغانستان اور پاکستان سے ہندوستان آنے والے غیر مسلم تارکین وطن کو ہندوستانی شہریت دینے کی تجویز ہے، ان ممالک میں ہندو، بدھ، جین، سکھ، پارسی اور عیسائی اقلیتیں ہیں - لہٰذا ایسے پناہ گزینوں کو جو ہندوستان میں پانچ سال مکمل کرچکے ہیں،کو ہندوستانی شہریت دی جائے گی- اس سے قبل شہریت حاصل کرنے کے لیے 11 سال کی شرط تھی-اس کے علاوہ حکومت نے غیر قانونی دراندازی کو روکنے کے لیے نیشنل رجسٹر آف سٹیزن کو لاگو کرنے کا بھی فیصلہ کیا تھا-خیال رہے کہ اسی کالے قانون کے خلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی کے طلبہ و طالبات نے بے مثال تحریک چلائی تھی، اور شاہین باغ میں عوامی تحریک کی ایک نئی طرح ڈالی گئی تھی، جس سے ملک گیر کسان تحریک او ر احتجاج سے راستہ اور تقویت ملی ہے -

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...