مہاراشٹر: کانگریس - این سی پی نےصدر راج کوغیرضروری بتایا، مودی حکومت پرعائد کیا بڑا الزام

Source: S.O. News Service | Published on 13th November 2019, 11:33 AM | ملکی خبریں |

ممبئی،13/نومبر(ایس او نیوز/ایجنسی)  کا نگریس اور این سی پی نے آج یہاں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران مرکزی حکومت پر بڑا الزام عائد کرتے ہوئے مہاراشٹرمیں صدرراج کوغیرضروری قرار دیتے ہوئےاسے جلد بازی میں لیا گیا فیصلہ قراردیاہے۔ دونوں جماعتوں نے یہ بھی کہا کہ  شیوسینا کے ساتھ سمجھوتہ پرابھی غورنہیں ہوااورجلد ہی اس پرفیصلہ ہوگا۔

کانگریس کی عبوری صدر کے سیاسی مشیر اور پارٹی کے خازن احمد پٹیل نے کہاکہ کانگریس سے شیوسینا نے رابطہ کیا تھا، لیکن پہلےکانگریس اوراین سی پی کے درمیان  پروگرام طے ہوجائےاورپھرآگے قدم بڑھایا جائےگا۔ احمد پٹیل نے کہا کہ مرکزی حکومت نےقانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مہاراشٹرمیں صدرراج نافذ کردیا ہے جبکہ اس کی ابھی ضرورت نہیں تھی۔ احمد پٹیل نے بی جے پی پرمتعدد الزامات عائد کئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس طرح سے مہاراشٹر میں صدرراج نافذ کرنے کی سفارش کی گئی تھی، میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔ اس حکومت نے گزشتہ 5 برسوں میں کئی مواقع پر صدرراج پرسپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی ہے۔

شرد پوارنے کہا کہ ہماری طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں، آج واضح کہنا ٹھیک نہیں۔ چونکہ شیوسینا نے بی جے پی کے ساتھ مل کرالیکشن لڑا تھا، اس لئے ابھی شیوسینا کے ساتھ مل کربات ہوگی۔ ہمارے درمیان حکومت بنانے کے بعد کیا مسائل آسکتے ہیں، اس پرتبادلہ خیال کریں گے۔ جب تک ان سبھی پرسفارش نہیں ہوجاتی تب تک ہم کچھ نہیں کہہ سکتے۔ وہیں حکومت کی تشکیل سے متعلق سوال پرشرد پوارنے کہا کہ گورنرنے بہت کم وقت دیا ہے، کوئی فکرکی بات نہیں ہے، ہم دوبارہ الیکشن نہیں چاہتے ہیں۔

کانگریس اوراین سی پی کی پریس کانفرنس میں این سی پی صدرشردپوار، کانگریس کے سینئرلیڈراحمد پٹیل، ملکا ارجن کھڑگے، وی گوپال،  پرفل پٹیل، چھگن بھجل، جینت پٹیل، عارف نسیم خان،سنیل تتکرے، نواب ملک ودیگر سرکردہ لیڈران موجود تھے۔ احمد پٹیل اور شردپوارنے پریس کانفرنس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اور این سی پی دوبارہ الیکشن نہیں چاہتےہیں،ان دونوں پارٹیوں میں گفتگوکے بعد ہی شیوسینا سے بات چیت کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...