کورونا وائرس کے تعلق سے احتیاطی اقدامات کئے جائیں سرحدی علاقوں میں ڈاکٹروں کی ٹیم تعینات، میسوروکے ڈی پی اجلاس میں بحث

Source: S.O. News Service | Published on 13th February 2020, 11:05 AM | ریاستی خبریں |

میسورو،13/فروری(ایس او نیوز) کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے تمام احتیاطی اقدامات کئے جائیں،ضلع میں اب تک کئے گئے قبل از وقت اقدامات کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔یہ ہدایت ضلع پنچایت کی چیف ایکزیکٹیو آفیسر کے جیوتی نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو دی۔انہوں نے یہاں ضلع پنچایت میٹنگ ہال میں منعقدہ کے ڈی پی اجلاس میں کرونا وائرس پر قابو پانے محکمہ صحت کی طرف سے کئے گئے احتیاطی اقدامات کے بارے میں افسروں کی طرف سے جانکاری حاصل کی اور کہاکہ کورونا وائرس کے تعلق سے کسی بھی طرح کی لاپروائی ہرگز نہ برتی جائے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر وینکٹیش نے کہاکہ پڑوسی ریاست کیرلا میں کورونا وائرس کے تین معاملات پیش آئے ہیں،مگر ریاست کرناٹک میں تاحال کوئی معاملہ درج نہیں ہوا ہے۔احتیاطی اقدامات کے طور پر کیرلا کے سرحدی علاقے باولی میں ڈاکٹروں کی ٹیم تعینات کی گئی ہے،کھانسی،بخار اور سانس میں تکلیف کی شکایت کے مریضوں کی جانچ کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ چین سے میسور آئے ہوئے 6/افراد پر کڑی نگاہ رکھی گئی ہے،ان میں تاحال اس بیماری کے کوئی آثار دکھائی نہیں دئے ہیں۔میسور یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ملک چین کے طلباء وطالبات کی تمام تفصیلات اکٹھاکی گئی ہیں،چین کے تقریباً 200/طلبہ یہاں زیر تعلیم ہیں،جن میں سے 18/طلبہ واپس ملک گئے ہوئے ہیں،فی الحال انہیں وہاں سے نہ آنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ زراعت اور صنعت کی اسٹانڈنگ کمیٹی کے چیرمین وینکٹ سوامی نے کہاکہ انڈوں اور گوشت سے پھیلنے والے اس کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے ضروری اقدامات کئے جانے چاہئیں، گوشت کی دکانوں میں صفائی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت جاری کی جانی چاہئے اور اس معاملے میں لاپروائی برتنے والوں کے لائسنس رد کئے جائیں۔سی ای او کے جیوتی نے کہاکہ نریگا منصوبے کے نفاذمیں پیچھے رہ گئے تعلقوں میں فوری منصوبے کو آگے بڑ ھایا جائے ورنہ متعلقہ افسروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔نریگا منصوبے کے آفیسر نے اجلاس کو بتایا کہ ماہ ستمبر سے دسمبر تک نریگا منصوبے کا فنڈ جاری نہیں ہوا جس کے سبب نریگا منصوبے کے کاموں میں تاخیر ہوئی ہے۔ایچ ڈی کوٹے میں 44/ فیصد،ننجنگڈھ میں 42/فیصداور پریا پٹن تعلقہ میں 46/فیصد ترقی ممکن ہوسکی ہے،دیگر تعلقوں کے مقابلے ان تعلقوں میں متوقع ترقی نہیں ہوسکی ہے۔اس دوران سماجی انصاف کی اسٹانڈنگ کمیٹی کے چیرمین نندیش نے کہا کہ افسروں کو صرف نوٹس جاری کرنے سے کوئی اثر نہیں پڑے گا،خاطی افسروں کیخلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔اس اجلاس کی صدارت ضلع پنچایت کی صدر بی سی پریملا شام نے کی۔نائب صدر گورما،تعلیم اور صحت کی اسٹانڈنگ کمیٹی کے چیرمین اچوتانند اور دیگر شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...