کرناٹک میں کووڈ۔19 کمیونٹی پھیلاؤ کا کوئی امکان نہیں، مرکزی ٹیم کا چیف منسٹر و عہدیداروں کے ساتھ تبادلہ خیال؛ سری راملو کی پریس کانفرنس

Source: S.O. News Service | Published on 8th July 2020, 12:35 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 8؍ جولائی (ایس او نیوز) کرناٹک نے منگل کے روز مرکز ی ٹیم کو بتایا کہ ریاست میں کووڈ۔19 کے کمیونٹی پھیلاؤ کا کوئی امکان نہیں ہے۔ریاستی وزیر صحت و خاندانی بہبود بی سری راملو نے میڈیا سے کہا ’’ ہم نے یہ واضح کردیا ہے کہ یہاں کمیونٹی پھیلاؤ کا امکان نہیں ہے۔ ہم ، دوسرے اور تیسرے مرحلہ کے درمیان ہیں‘‘۔ انہوں نے ہم سے کہا ہے کہ اس بات   کو یقینی بنائیں کہ ہم تیسرے مرحلہ میں داخل نہ ہوں ۔ مرکزی ٹیم جس میں مرکزی وزارت صحت کی ایڈیشنل سکریٹری آرتی آہوجا اور نظامت جنرل برائے صحت کی خدمات کے ڈائرکٹر (ایمرجنسی میڈیکل رسپانس) ڈاکٹر پی رویندرن شامل ہیں، نے چیف منسٹر بی ایس یڈیورپا، وزیر طبی تعلیم کے سدھا کر ، چیف سکریٹری ٹیم ایم وجئے بھاسکر، سری راملو و دیگر عہدیداروں سے وباء کی روک تھام کیلئے اختیار کردہ تدابیر پر بات چیت کی۔

سری راملو نے کہا ’’ ان کی رائے یہ تھی کہ کنٹین منٹ زون میں مزید ٹسٹ کروانے کی ضرورت ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ کرناٹک اب تک بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ہمیں آگے بڑھنے کے لئے بہتر کام کرنے کی ضرورت ہے۔حکومت کا یہ دعویٰ کہ کووڈ۔19 میں کمیونٹی پھیلاؤ نہیں ہورہا ہے ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ریاست، خاص طور پر بنگلورو میں مثبت واقعات کی تعداد میں بڑی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

کرناٹک میں 25317 مثبت کووڈ۔19 واقعات دیکھنے میں آئے ہیں جن میں سے 10527 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ بنگلورو اربن ضلع میں 14384 کے منجملہ 8860 فعال معاملات ہیں۔ کرناٹک کے کووڈ۔19 وار روم کے 25317 واقعات میں سے ایک تجزیہ کے مطابق 13019 معاملات میں ٹراسمیشن کا ذریعہ ابھی زیر تفتیش ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...