سوئس بینکوں میں ہندوستانیوں کے غیر فعال اکاؤنٹس کا کوئی ’وارث‘ نہیں، چھ سال میں ایک بھی دعویٰ نہیں 

Source: S.O. News Service | Published on 10th November 2019, 10:59 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،10/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) سوئٹزرلینڈ کے بینکوں میں ہندوستانیوں کے تقریباًایک درجن غیر فعال اکاؤنٹس کے لئے کوئی دعویدار سامنے نہیں آیا ہے۔ ایسے میں یہ خدشات لاحق ہورہے ہیں کہ ان اکاؤنٹس میں پڑی رقم کو سوئٹزرلینڈ حکومت کو منتقل کیا جا سکتا ہے۔بتا دیں سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے 2015 میں غیر فعال اکاؤنٹس کے بیورو کو عام کرنا شروع کیا تھا۔اس کے تحت ان اکاؤنٹس کے دعویداروں کو اکاؤنٹ کے فنڈز کو حاصل کرنے کے لئے ضروری ثبوت فراہم کرنے تھے۔ان میں سے دس اکاؤنٹ ہندوستانیوں کے بھی ہیں۔وہیں کچھ اکاؤنٹ ہندوستانی باشندوں اور برطانوی راج کے دور کے شہریوں سے جڑے ہوئے ہیں۔سوئس حکام کے پاس دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چھ سال کے دوران ان میں سے ایک بھی اکاؤنٹ پر کسی ہندوستانی وارث نے کامیابی کے ساتھ دعوی نہیں کیا۔اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے کچھ اکاؤنٹس کے لئے دعوی کرنے کی مدت اگلے ماہ ختم ہو جائے گی۔وہیں کچھ دیگراکاؤنٹس پر 2020 کے آخر تک دعوی کیا جا سکتا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ غیر فعال اکاؤنٹس میں سے پاکستانی باشندوں سے متعلق کچھ اکاؤنٹس پر دعوی کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ خود سوئٹزرلینڈ سمیت کچھ اور ممالک کے باشندوں کے اکاؤنٹس پر بھی دعوی کیا گیا ہے۔دسمبر 2015 میں پہلی بار ایسے اکاؤنٹس کو عام کیا گیا ہے۔بتا دیں فہرست میں تقریباً2,600 کھاتے ہیں، جن میں 4.5 کروڑ سوئس فرینک یا تقریبا 300 کروڑ روپے کی رقم پڑی ہے۔1955 سے اس رقم پر دعوی نہیں کیا گیا ہے۔فہرست کو پہلی بار عوامی کئے جاتے وقت تقریباً 80 سیفٹی ڈپازٹ باکس تھے۔سوئس بینکنگ قانون کے تحت اس فہرست میں ہر سال نئے اکاؤنٹ جڑ رہے ہیں۔اب اس فہرست میں اکاؤنٹس کی تعداد تقریبا 3,500 ہو گئی ہے۔سوئس بینک اکاؤنٹ گزشتہ کئی سال سے ہندوستان میں سیاسی بحث کا موضوع ہیں۔مانا جاتا ہے کہ ہندوستان کی طرف سے سوئٹزرلینڈ کے بینکوں میں اپنے بے حساب رقم دولت کو رکھا جاتا ہے۔ایسے بھی شک ظاہر کیا جاتا رہا ہے کہ پیشرو ریاستوں کی جانب سے بھی سوئٹزرلینڈ کے بینک اکاؤنٹس میں رقم رکھی جاتی تھی۔بتا دیں حالیہ برسوں میں عالمی دباؤ کی وجہ سے سوئٹزرلینڈ نے اپنے بینکاری نظام کو تحقیقات کے لئے کھول دیا ہے۔ساتھ ہی سوئٹزرلینڈ نے ہندوستان سمیت مختلف ممالک کے ساتھ مالی معاملات پر اطلاعات کے خود کار طریقے سے تبادلے کے لئے حل بھی کیا ہے۔ہندوستان کو اطلاعات کے خود کار طریقے سے تبادلے کے نظام کے تحت حال ہی میں سوئٹزرلینڈ واقع مالیاتی اداروں میں ہندوستانیوں کے اکاؤنٹس کی پہلی فہرست ملی ہے۔اس بارے میں دوسری فہرست ستمبر، 2020 میں ملے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...