پالیسی کی شرحوں میں کوئی تبدیلی نہیں، ماہانہ قسط کم ہونے کی امید نہیں: آر بی آئی

Source: S.O. News Service | Published on 8th April 2021, 11:56 AM | ملکی خبریں |

ممبئی ،8؍ اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا بحران کے اس دور میں ریزرو بینک آف انڈیا نے ملک کی ترقی کی رفتار کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم پالیسی شرحوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے، جس سے گھروں اور کار وغیرہ پر سود کی شرحوں میں کمی کی توقع نہیں ہے۔ مالیاتی پالیسی کمیٹی کی تین روزہ میٹنگ کے بعد آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت کانتا داس نےکمیٹی کی میٹنگ میں لئے گئے فیصلوں کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ کلیدی پالیسی کی شرحوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ ریپو ریٹ کو 4 فیصد اور ریورس ریپو ریٹ کو 3.35 فیصد پر مستحکم رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریپو ریٹ شرح چار فیصد، ریورس ریپو ریٹ کی شرح 3.35 فیصد ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ایم ایس ایف 4.25 فیصد اور بینک ریٹ 4.25 فیصد پر مستحکم ہے۔ کانتا داس نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کے باوجود معیشت میں بہتری آرہی ہے۔ تاہم، حال ہی میں جس طرح سے کیسوں میں اضافہ ہوا ہے، اس سے کچھ غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔

شکتی کانتا داس نے کہا کہ ’’حال میں ملک کی متعدد ریاستوں میں جس طرح سے کورونا میں اضافہ ہوا ہے ، اس سے کچھ غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی ہے، لیکن ہندوستان چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی بینک نے مالیاتی رخ کو لبرل رکھا ہے۔ ریزرو بینک کے گورنر نے کہا کہ اس وقت معیشت کی حالت کے پیش نظر سود کی شرحوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’ملک کی متعدد ریاستوں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں اضافہ ہونے کی وجہ سے گروتھ آؤٹ لُک پر غیر یقینی کی صورتحال بنی ہوئی ہے۔ کئی ریاستی حکومتوں کی طرف سے کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے عائد پابندیوں کی وجہ سے معاشی ری کوری کو دھچکا لگ سکتا ہے‘‘۔ مالی سال 2021۔ 22 کے لئے، آر بی آئی نے نمو کا تخمینہ 10.5 فیصد پر برقرار رکھا ہے۔ نئے قرضوں کی فراہمی کے لئے مالیاتی کمپنیوں کو 50000 کروڑ روپئے کی مدد فراہم کرنے کا التزام کیا گیا ہے۔

صارف قیمت اشاریہ کے لحاظ سے افراط زر کی شرح 2021 کی چوتھی سہ ماہی میں 5 فیصد، سال 2021-22 کی پہلی سہ ماہی میں 5.2 فیصد، سال 2021-22 کی دوسری سہ ماہی میں 5.2 فیصد اور سال 2022 کی تیسری سہ ماہی میں 4.4 فیصد رہنے کا امکان ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...