برقع نشینوں کے سامنے جھکا کالج انتظامیہ، ہنگامہ کے بعد برقع پر پابندی ختم

Source: S.O. News Service | Published on 27th January 2020, 11:34 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ،27/جنوری(ایس او نیوز/ایجنسی)بہار کی راجدھانی پٹنہ کے جے ڈی ویمنس کالج میں طالبات کے برقع پہننے پر روک لگانے کے بعد زبردست ہنگامہ برپا ہو گیا تھا۔ اس ہنگامے کو دیکھتے ہوئے کالج انتظامیہ نے فیصلہ واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ کالج انتظامیہ نے یو ٹرن لیتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ لڑکیاں اپنی خواہش کے مطابق کالج برقع پہن کر بھی آ سکتی ہیں۔ اس سے قبل کالج انتظامیہ نے نیا قانون نافذ کرتے ہوئے مسلم طالبات سے صاف طور پر کہہ دیا تھا کہ وہ برقع پہن کر نہ آئیں کیونکہ وہ سبھی طالبات میں یکسانیت دیکھنا چاہتی ہے۔بہر حال، فیصلہ واپس لیے جانے کے بعد مسلم طالبات نے راحت کی سانس لی ہے اور اب وہ برقع پہن کر کالج جا سکیں گی۔ اگر یہ فیصلہ واپس نہیں لیا جاتا تو برقع پہننے والی طالبات کو 250 روپے جرمانہ عائد کرنے کی بات کالج انتظامیہ نے کہی تھی۔ کالج انتظامیہ نے کہا تھا کہ ہفتہ (ہفتہ) کو چھوڑ کر باقی سبھی دن طالبات یکساں ڈریس کوڈ میں ہی کالج آئیں۔کالج انتظامیہ کے ذریعہ برقع پر پابندی لگائے جانے کی خبر پھیلتے ہی مسلم طبقہ میں کافی ناراضگی دیکھنے کو ملی تھی۔ طالبات نے خود بھی اس سرکلر پر سخت اعتراض ظاہر کیا تھا اور سوال اٹھایا تھا کہ کالج کو برقع سے آخر پریشانی کیا ہے۔ اب جب کہ قانون واپس لے لیا گیا ہے تو طالبات میں خوشی کا ماحول ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کالج انتظامیہ نے ان کے اوپر جان بوجھ کر یہ قانون تھوپنے کی کوشش کی تھی۔برقع پر پابندی والی بات جب میڈیا میں آئی تو کچھ لوگوں نے کالج انتظامیہ سے اس سلسلے میں سوال کیا تھا جس پر کالج پرنسپل شیاما رائے نے صفائی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے اس ضابطہ کے بارے میں پہلے ہی اعلان کر دیا تھا۔ نئے سیشن کے اورینٹیشن کے وقت بھی طالبات کو اس شرط کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا۔ پرنسپل کا کہنا تھا کہ ایسا اس لیے کیا گیا تھا تاکہ طالبات ظاہری طور پر برابر نظر آئیں۔مسلم مذہبی پیشواؤں نے بھی کالج انتظامیہ کے فیصلے پر اعتراض ظاہر کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

وزیر اعلیٰ کیجریوال کو جیل سے حکومت چلانے کے لیے سہولیات درکار، دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر

شراب پالیسی معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے گرفتار وزیر اعلی اروند کیجریوال کو حراست سے حکومت چلانے کے لیے تمام سہولیات مہیا کرانے کی وکالت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ وکیل شری کانت پرساد کے ذریعہ دائر کردہ پی آئی ایل میں وزیر اعلیٰ کو ...

انتخابی بانڈ نے بی جے پی کا بینڈ بجا دیا ہے:اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں قلعہ فتح کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں، رہنماؤں کی ریلیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے بدھ یعنی17 اپریل کو مراد آباد میں ایک انتخابی ...

مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی: کانگریس

کانگریس نے الیکٹورل بانڈ گھوٹالہ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نئی دہلی میں کانگریس صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب ...

الیکشن کمیشن نے کانگریسی لیڈر سرجے والا پر 48 گھنٹے کی لگائی پابندی

لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ منگل (16 اپریل 2024) کو، الیکشن کمیشن آف انڈیانے ان کی انتخابی مہم پر پابندی لگا دی ہے۔ کانگریس لیڈر کیخلاف یہ کارروائی بھاجپاکی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کے بارے میں ان کے متنازعہ بیان پر کی گئی۔ ...