بی سی سی آئی کے اجلاس میں اینٹی ڈوپنگ پر نہیں ہوا فیصلہ، اگلی میٹنگ کا انتظار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th July 2018, 1:00 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی 24جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی)نے قومی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (ناڈا)کے دائرے میں آنے کے لئے عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا)کی اپیل پر جلد بازی میں فیصلہ نہیں لینے کا فیصلہ کیا۔یہاں ہوئی منتظمین کی کمیٹی (سی او اے) کے ذریعہ آپر یشن بی سی سی آئی کے اجلاس میں سی او اے کے سربراہ ونود رائے، سی ای او راہل سنار، بی سی سی آئی کے ایگزیکٹو چیئرمین سی کے کھنہ، ایگزیکٹو سیکرٹری امیتابھ چودھری اور خزانچی انیرودھ چودھری نے حصہ لیا۔سابق کپتان اور بی سی سی آئی کے تکنیکی کمیٹی کے چیئرمین سورو گنگولی بھی اجلاس میں موجود تھے۔کھنہ نے اجلاس کے بعد بتایاکہ ہم نے ان معاملات پر تبادلہ خیال کیا، لیکن ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ہم جلد ہی ایک اور اجلاس کریں گے۔بورڈ کے ایک اعلی افسر نے کہاکہ ہم نے ناڈا معاملہ اور ٹی -20لیگ کے بارے میں بحث کی تھی۔یہ ایک کھلی بحث تھی اور امید ہے کہ ہم اگلی میٹنگ میں اس پر فیصلہ کریں گے۔گزشتہ کچھ دنوں سے بی سی سی آئی پر ناڈا کے قوانین کے تحت آنے کو لے کر مسلسل دباؤ بڑھ رہا ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ قومی کھیل یونین (این ایس ایف)کے دائرے میں نہیں آتا ہے۔اجلاس میں تمل ناڈو پریمیئر لیگ (ٹی این پی ایل)اور کرناٹک پریمیئر لیگ (کے پی ایل)جیسے ذاتی ریاست ٹی -20لیگوں کوکنٹرول کرنے پر بھی بحث ہوئی۔

ایک نظر اس پر بھی

دیپا ملک کو کھیل رتن اور رویندر جڈیجہ سمیت 19 کو ارجن ایوارڈ دینے کا اعلان

ریو پیرا اولمپکس کی چاندی کا تمغہ فاتح پیرا کھلاڑی دیپا ملک کو ملک کے اعلی ترین کھیل اعزاز راجیو گاندھی کھیل رتن سے نوازا جائے گا جبکہ کرکٹر رویندر جڈیجہ سمیت 19 کھلاڑیوں کو باوقار ارجن انعام ملے گا۔

ٹام موڈی اور مہیلا جے وردھنے ٹیم انڈیا کے کوچ کی ریس میں شامل

  ہندوستانی کرکٹ کپتان وراٹ کوہلی ٹیم انڈیا کے نئے کوچ کے لیے روی شاستری کو ہی برقرار رکھنے کی وکالت کر چکے ہیں لیکن اس اہم عہدے کے لیے آسٹریلیا کے ٹام موڈی اور سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے بھی دعویداروں کی دوڑ میں شامل ہیں۔

ہندوستان ’اے‘ نے پانچویں ونڈے میں ویسٹ انڈیز ’اے‘کو شکست دے کر سیریز 4-1سے اپنے نام کر لی

روتوراج گائیکواڈ، شبھمن گل اور شريس ایر کی شاندار اننگز کی مدد سے ہندستان اے نے پانچویں غیر سرکاری ون ڈے میچ میں آٹھ وکٹ سے یکطرفہ جیت درج کرنے کے ساتھ پانچ میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز اے کے خلاف 4- 1 سے جیت اپنے نام کر لی ہے۔

ہندوستانی ایتھلیٹ ہما داس نے 1 مہینے میں جیتا 5 واں گولڈ میڈل

ہندوستان کی اسٹار ایتھلیٹ ہما داس نے شاندار مظاہرہ جاری رکھتے ہوئے یہاں اپنی پسندیدہ 400 میٹرکی دوڑ میں 52.09سیکنڈکے سیشن میں اس مہینے کا 5واں گولڈ میڈل جیتا ہے۔سنیچر کو ہما کا یہ مظاہرہ حالانکہ 50.79 کے ان کے نجی بہترین ریکارڈ سے دھیما ہے جو انھوں نے جکارتا ایشیائی کھیلوں کے دوران ...