ورچوئل کرنسیوں کے اشتہارات پر پابندی لگانے کا کوئی فیصلہ نہیں: نرملا سیتا رمن

Source: S.O. News Service | Published on 1st December 2021, 11:23 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، یکم دسمبر  (ایس او نیوز؍یو این آئی) وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج راجیہ سبھا میں کہا کہ ملک میں ورچوئل کرنسی (کرپٹو کرنسی) سے متعلق بل کابینہ کی منظوری کے بعد آئے گا، لیکن کرپٹو سے متعلق مختلف ذرائع پر آنے والے اشتہارات پر پابندی لگانے کا فیصلہ ابھی تک نہیں کیا گیاہے ۔ وقفہ سوالات کے دوران ایوان میں ضمنی سوالات کے جواب میں محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ یہ ایک جوکھم بھرا ہے اور مکمل ریگولیٹری فریم ورک نہیں ہے - اس کے اشتہارات پر پابندی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا- ریزرو بینک آف انڈیا اور سیبی کے ذریعے لوگوں میں بیداری لانے کی کوشش کی گئی ہے - انہوں نے کہا کہ ورچوئل کرنسیاں بھی ناپسندیدہ سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کر سکتی ہیں، اس لیے اس پر کڑی نظر رکھی جائے گی-انہوں نے کہا کہ حکومت اس کے لیے ایک بل لانے کی تیاری کر رہی ہے جس میں پرانے بل کے ساتھ نئی دفعات بھی ہوں گی-وزیر خزانہ نے کہا کہ نان فن جیبل ٹوکن (این ایف ٹی) کے اصول پر بھی بات کی جائے گی- اس سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سشیل کمار مودی کی طرف سے پوچھے گئے ضمنی سوال پر انہوں نے کہا کہ این ایف ٹی کے اصول پر بھی بات کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...