ڈرگس پارٹی معاملہ: آرین خان کو عدالت سے جھٹکا، تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت نامنظور

Source: S.O. News Service | Published on 21st October 2021, 12:08 AM | ملکی خبریں |

ممبئی،21؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ڈرگس پارٹی معاملہ میں شاہ رخ خان کے بیٹے سمیت تمام گرفتار شدہ ملزمان کو عدالت سے اس وقت جھٹکا لگا جب ان کی درخواست ضمانت نامنظور کر دی گئی۔ آرین خان کے علاوہ ارباز مرچنٹ اور من من دھمیچا کی درخواست ضمانت نامنظور کی گئی ہے۔ ڈرگس معاملہ میں پھنسے آرین کی درخواست ضمانت گزشتہ کچھ دنوں سے اگلی تاریخ پر ٹالی جا رہی تھی۔ آرین کو بدھ کے روز ضمانت ملنے کی پوری امید تھی لیکن ان کو مایوسی ہاتھ لگی۔

خیال رہے کہ 14 اکتوبر کو سماعت کے بعد این ڈی پی ایس کی خصوصی عدالت کے جج ویوی پاٹل نے درخواست ضمانت پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ آرین خان کا مقدمہ دیکھ رہے سینئر ایڈوکیٹ امت دیسائی، وکیل ستیش مانشندے اور شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ددلانی عدالت میں پہنچے تھے۔

نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے عدالت میں آرین خان کو ضمانت دیئے جانے کے خلاف اپنے دلائل پیش کئے تھے۔ عدالت میں دنوں فریقین کے درمیان طویل بحث ہوئی تھی۔ این سی بی کا کہنا تھا کہ آرین بین الاقوامی منشیات فروشوں کے ساتھ رابطہ میں ہے۔ اس بڑی سازش کی جانچ ہونی چاہئے، نیز آرین خود بھی ڈرگس استعمال کرتے ہیں۔

وہیں آرین خان کے وکیل امت دیسائی نے گرفتاری کو بے بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آرین کے پاس سے کوئی ڈرگس برآمد نہیں ہوئی اور نا ہی این سی بی کو ان کے پاس سے نقد رقم برآمد ہوئی۔ جس شخص نے آرین کو پارٹی میں مدعو کیا تھا وہ گرفتار نہیں ہوا ہے۔ آرین کا من من دھمیچا سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔

آرین خان کو این سی بی نے 2 اکتوبر کو اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ ممبئی سے گوا جا رہے کروز شپ میں ہونے والی پارٹی میں شرکت کر رہے تھے۔ اس سے قبل کروز شپ پر این سی بی نے آرین خان، ارباز مرچنٹ، من من دھمیچا سمیت 8 افراد کو گرفت میں لیا تھا۔ تاہم آرین کے پاس سے ڈرگس برآمد نہیں ہوئی تھی۔ بی جے پی سے وابستہ لیڈران نے این سی بی کو کروز پر ہونے والی ڈرگ پارٹی کی خبر دی تھی، جس کے بعد این سی بی نے کارروائی کی۔

ایک نظر اس پر بھی

ملک میں ویکسین لینے والوں کی تعداد 129 کروڑ 54 لاکھ سے متجاوز

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ سے متاثرہ مریضوں کی تعداد کل کے مقابلہ آج بڑھ کر 8439 ہو گئی ہے جبکہ کل اسی مدت میں یہ تعداد 6822 تھی۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ-19 کے 8439 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مودی حکومت کا تکبر اور دوستوں سے محبت، ہندوستان میں مسائل کے ذمہ دار: راہل گاندھی

پارلیمنٹ میں لگاتار کسانوں اور عوام کے حق میں آواز اٹھا رہے کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ ملک کو مسائل در پیش ہیں اس کی وجہ مودی حکومت کا تکبر اور دوستوں سے محبت ہے۔ خیال رہے کہ راہل گاندھی اکثر وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام عائد کرتے ہیں کہ وہ ...

مدھیہ پردیش کے مشنری اسکول میں توڑ پھوڑ معاملے میں 11 گرفتار

بجرنگ دل، وشو ہندو پریشد سمیت دیگر انتہا پسند ہندو تنظیموں نے مدھیہ پردیش کے شہر ودیشا کے سینٹ جوزف کانوینٹ اسکول میں توڑ پھوڑ کی مشنری اسکول میں مبینہ طور پر تبدیلی مذہب کے معاملے میں پولیس نے 11 ملزمان کو گرفتار کیا ہے،

کانگریس پارلیمانی کمیٹی اجلاس: سونیا گاندھی مودی حکومت پر برہم، ’ارکان پارلیمنٹ کی معطلی غیرمعمولی اور ناقابل قبول‘

پارلیمنٹ کے مرکزی ہال میں کانگریس پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں کانگریس کی موجودہ صدر سونیا گاندھی، سابق صدر راہل گاندھی سمیت پارٹی کے دیگر ارکان پارلیمنٹ شامل ہوئے۔ اجلاس کے دوران شہید کسانوں، حزب اختلاف کے ارکان پارلیمنٹ کی معطلی اور مہنگائی جیسے مسائل ...

سنسیکس میں 886پوائنٹ اور نفٹی میں 264پوائنٹ کی اچھال

عالمی سطح پر ملے مثبت اشاروں کے ساتھ ساتھ ریزرو بینک کی جانب سے گھریلو سطح پر پالیسی ریٹ برقرار رکھنے کی امید اور گزشتہ سیشن کی زبردست گراوٹ کے سبب ہوئی خریداری کے باعث آج اسٹاک مارکٹ میں زبردست تیزی رہی اور اس دوران سنسیکس اور نفٹی 1.56کی سبقت بنانے میں کامیاب رہے لیکن اس کے ...