نتیش کمار نے ایک بار پھر وزیر اعلیٰ عہدے کا حلف لیا، تیجسوی یادو بھی دوسری بار بنے نائب وزیر اعلیٰ

Source: S.O. News Service | Published on 10th August 2022, 9:05 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ،10؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) نتیش کمار نے آٹھویں بار بہار کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لے لیا ہے، جبکہ تیجسوی یادو نے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ اس موقع پر رابڑی دیوی اور جیتن رام مانجھی سمیت بہار کے کئی اہم لیڈران موجود رہے۔ بی جے پی سے الگ ہونے کے بعد جے ڈی یو کے سربراہ نتیش کمار نے سات پارٹیوں کے 'مہاگٹھ بندھن' کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا، جس میں تیجسوی یادو کی آر جے ڈی اور کانگریس سمیت دیگر اپوزیشن پارٹیاں شامل ہیں۔

قبل ازیں، نتیش کمار نے منگل کے روز گورنر پھاگو چوہان سے ملاقات کر کے ریاست میں آٹھویں بار حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔ نتیش کمار نے منگل کے روز گورنر سے دو بار ملاقات کی۔ پہلی بار انہوں نے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے اپنا استعفیٰ پیش کیا، جبکہ دوسری بار تیجسوی یادو اور عظیم اتحاد کے دیگر حلیفوں کے ساتھ راج بھون پہنچ کر 164 ارکان اسمبلی کی حمایت کی فہرست پیش کی۔ بہار قانون ساز اسمبلی میں 242 ارکان ہیں اور اکثریت حاصل کرنے کا ہندسہ 122 ہے، جسے عظیم اتحاد نے حاصل کر لیا۔

جے ڈی - یو کے پاس 45 ارکان اسمبلی ہیں اور اسے ایک آزاد ایم ایل اے کی حمایت بھی حاصل ہے۔ جبکہ آر جے ڈی کے 79 ارکان اسمبلی ہیں۔ وہیں، کانگریس کے پاس 19، جبکہ سی پی آئی-ایم ایل کے پاس 12 ارکان اسمبلی ہیں، جن میں سے دو کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) سے ہیں۔ اس کے علاوہ ہندوستانی عوام مورچہ کے چار ارکان اسمبلی نے بھی نتیش کمار کو حمایت دی ہے۔

خیال رہ۷ کہ نتیش کمار نے گزشتہ روز اپنی پارٹی کے قانون سازوں کے ایک اجلاس میں الزام لگایا کہ مرکزی وزیر امت شاہ مسلسل جے ڈی یو کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نتیش کمار نے پارٹی کے سابق لیڈر آر سی پی سنگھ پر امت شاہ کے مہرے کے طور پر کام کرنے کا الزام لگایا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...