پیگاسس معاملے میں تحقیقات ضروری:نتیش کمار جاسوسی کیس میں نیا موڑ،5صحافی سپریم کورٹ پہنچے

Source: S.O. News Service | Published on 3rd August 2021, 11:05 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ ، 3؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی)پیگاسس جاسوسی واقعہ کو لے کر پارلیمنٹ سے لے کر سڑک تک ہنگامہ برپا ہے۔ اپوزیشن لگاتار اس معاملے کو لے کر مرکز کی مودی حکومت کو گھیر رہا ہے۔ اپوزیشن کی تحریک کو اب بی جے پی کے ساتھ بہار میں حکومت چلا رہے نتیش کمار کا بھی ساتھ مل گیا ہے۔ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا کہنا ہے کہ پیگاسس واقعہ کی یقینی طور پر جانچ ہونی چاہیے اور اس پر پارلیمنٹ میں بحث بھی ہونی چاہیے۔

پیر کے روز جنتا دربار کے دوران صحافیوں سے بات چیت میں نتیش کمار نے کہا کہ ہم ٹیلی فون ٹیپنگ کے معاملے کو کئی دنوں سے سن رہے ہیں۔ لگاتار ایسے معاملے سامنے آ رہے ہیں، اخبارات میں بھی لگاتار خبریں شائع ہو رہی ہیں۔ کسی کو لوگ کس طرح سے سن رہے ہیں، لوگوں پر نظر رکھ رہے ہیں۔ ایسے میں اس کی صحیح طریقے سے جانچ ہونی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ پورے معاملے کی بہت احتیاط کے ساتھ جانچ ہونی چاہیے۔

وزیر اعلیٰ نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ پیگاسس معاملے کی جانچ کی جانی چاہیے اور اس کے بعد مناسب قدم اٹھایا جانا چاہیے۔ کیا ہوا ہے، کیا نہیں ہوا ہے اس پر پوری جانچ ہونی چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں پیگاسس جاسوسی واقعہ پر بحث بھی ہونی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ جب اتنے دنوں سے لوگ پارلیمنٹ میں ایشو اٹھا رہے ہیں تو اس کی جانچ ہونی ہی چاہیے تاکہ سچائی سامنے آئے۔

غور طلب ہے کہ نتیش کمار کے اس تبصرہ سے مرکز کی مودی حکومت کی مشکل بڑھ سکتی ہے۔ نتیش کمار کا یہ بیان مودی حکومت کے لیے کسی جھٹکے سے کم نہیں ہے۔ نتیش کمار این ڈی اے کے اہم لیڈروں میں شمار کیے جاتے ہیں اور بہار میں بی جے پی کے تعاون سے وزیر اعلیٰ کے عہدہ پر فائز ہیں۔ ایسے میں اگر وہ اپنے طویل مدتی ساتھی بی جے پی کی حکومت سے جانچ کا مطالبہ کرتے ہیں تو اپوزیشن کو طاقت ملنا فطری ہے اور ساتھ ہی بی جے پی کی رسوائی بھی یقینی ہے۔

پیگاسس جاسوسی کیس میں ایک نیا موڑآگیاہے-ایک طرف جہاں جاسوسی کیلئے ممکنہ فہرست میں شامل ہونے والے مبینہ طور پر 5 صحافیوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیاہے وہیں این ڈی اے میں شامل جنتادل یو نے کہا ہے کہ تحقیقات ضروری ہے -صحافیوں نے سپریم کورٹ سے کہا ہے کہ وہ مرکز کو اسپائی ویئر کے استعمال سے متعلق تمام تفصیلات ظاہر کرنے کی ہدایت کرے- اس کے ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ عدالت اس کے استعمال کو غیر قانونی قرار دے- درخواست میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اداروں کی جانب سے نگرانی کے غیر مجاز استعمال نے ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے- پیگاسس اسپائی ویئر کا استعمال کرتے ہوئے ان کے موبائل فونز کی مبینہ ہیکنگ سے براہ راست متاثر ہونے اور ذاتی طور پر متاثر ہونے کا دعویٰ کرنے والے افراد کی یہ پہلی درخواست ہے- درخواست گزاروں میں پرانجوئے گوہا ٹھاکرتا، ایس این ایم عابدی، پریم شنکر جھا، روپیش کمار سنگھ اور ایپسا شتاکشی شامل ہیں - ان کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے کیے گئے ان کے موبائل فونز کی فارنسک جانچ سے معلوم ہوا ہے کہ انہیں (موبائل فون) پیگاسس کا استعمال کرتے ہوئے نشانہ بنایاگیا- 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...