نتیش نے شہریت ترمیمی بل کو حمایت دے کر عوام کے ساتھ دھوکہ کیا: تیجسوی یادو

Source: S.O. News Service | Published on 11th December 2019, 11:33 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ،11/دسمبر (ایس او نیوز/ یو این آئی)  بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے منگل کے روز کہا کہ وزیراعلیٰ اور جنتادل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) کے قومی صدر نتیش کمار نے شہریت ترمیمی بل کی حمایت کر کے عوام کے ساتھ راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) سے بھی بڑا دھوکہ کیا ہے۔

یادو نے یہاں راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) کی قومی کونسل کے اجلاس اور گیارہویں کھلی میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی اور قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) نے شہریت ترمیمی بل لاکر ملک کو توڑنے کاکام کیا ہے ۔مینڈیٹ کا وشواس گھاٹ کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ تنیش کمار نے اس بل کو حمایت دے کر آر ایس ایس اور بی جے پی سے کہیں زیادہ ملک کی عوام کے ساتھ وشواس گھات کیا ہے ۔

آرجے ڈی لیڈر نے کہاکہ نتیش کمار کے اس رویے سے جے ڈی یو کے اندر بھی کافی عدم اطمینان ہے ۔ انہوں نے کسی بھی لیڈر کا نام لئے بغیر کہاکہ جے ڈی یو کے کئی لیڈر پالا بدلنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں اور صرف تھوڑا زور لگانے کی ضرورت ہے ۔ حالانکہ انہوں نے کہاکہ وہ منفی سیاست میں یقین نہیں رکھتے ۔

یادو نے کہا کہ ملک ابھی بہت ہی برے دور سے گذر رہا ہے ۔ آرجے ڈی صدر لالو پرساد یادو نے سال 2014 میں سوال اٹھایا تھاکہ بی جے پی حکومت میں ملک بچے گا یا ٹوٹے گا ۔ انہوںنے کہاکہ ” اگر اس وقت لوگ ہوشیار ہو گئے ہوتے تو بی جے پی کی قیادت میں این ڈی اے اقتدار میں نہیں آتی ۔ آرجے ڈی صدر اگر ہم لوگوںکے بیچ ہوتے تو ملک اور بہار کو یہ دن دیکھنا نہیں پڑتا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ رات کے اندھیرے میں حکومتیں بدل جارہی ہیں ۔ اندھیرے میں ہی بڑے ۔ بڑے فیصلے لئے جارہے ہیں۔ ملک میں ترقیاتی کام نہیں ہورہے ہیں۔ انہوںنے سوالیہ لہجے میں کہاکہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی سے لوگوں کو کیا فائدہ ہوا ۔ نوٹ بندی سے روزگار اور بدعنوانی کیا ختم ہو گئی ہے ۔

آرجے ڈی لیڈر نے کہاکہ وزیراعلیٰ مسٹر کمار سے اب ریاست سنبھل نہیں رہا ہے اور وہ تھک گئے ہیں ۔ ریاست میں جرائم اور بدعنوانی اپنے شباب پر ہے ۔ آئے دن عصمت دری کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مسٹر کمار نے فرقہ واریت ، جرائم اور بدعنوانی سے سمجھوتہ کرلیا ہے ۔سرجن گھوٹالے جیسے اب تک ریاست میں 45 گھوٹالے ہو چکے ہیں ۔ شراب بندی کے نام پر گھر گھر ہوم ڈلیوری کی جارہی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...