بہار میں زعفرانی اتحاد کو خطرہ، نتیش کمار سرگرم، سونیا گاندھی سے گفتگو ،اراکین اسمبلی کے ساتھ میٹنگ

Source: S.O. News Service | Published on 9th August 2022, 11:11 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ، 9؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) بہار میں جے ڈی یو سے آر سی پی سنگھ   کے استعفیٰ  کے بعد سیاسی حالات تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں۔ ایک طرف جہاں  نتیش کمار نے منگل کو اپنے تمام اراکین اسمبلی کی میٹنگ طلب کرلی ہے وہیں کانگریس،  آر جے ڈی  اور ہندوستانی عوام مورچہ  نے بھی اپنے اراکین  کے ساتھ میٹنگوں کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاست میں  اقتدار کی تبدیلی کی قیاس آرائیوں  نے زور پکڑنا شروع کردیا ہے۔اس بیچ آر جے ڈی نے اشارہ دیا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ نتیش کی پارٹی کی حمایت کرسکتی ہے۔ 

  تازہ سیاسی صورت حال کو دیکھتے ہوئے تجزیہ کار بتا رہے ہیں کہ این ڈی اے کی دو اہم حلیف جماعتوں  جے ڈی یو اور بی جے پی کے رشتے اتنے بگڑ چکے ہیں کہ حکومت کے وجود تک کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ بی جے پی کی اعلیٰ قیادت ڈیمیج کنٹرول کی کوشش میں سرگرم ہے، جبکہ جے ڈی یوکے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ این ڈی اے سے نکلنے کے راستے تلاش کررہی ہے۔  جے ڈی یو نے اپنے سبھی اراکین پارلیمنٹ ،اسمبلی اور کونسل کی منگل کو میٹنگ بلائی ہے۔ نتیش کمار اس میں کوئی اہم فیصلہ کرسکتے ہیں۔ 

 جے ڈی یو کے قومی صدر للن سنگھ نے پارٹی لیڈروں کی میٹنگ کا ایجنڈہ واضح کرتے ہوئے کہا کہ آرسی پی سنگھ معاملے کے پس منظر میں وزیر اعلیٰ نے اراکین پارلیمنٹ اور قانون سازیہ سے ان کی رائے جاننے کیلئےمیٹنگ بلائی ہے۔ اس بارے میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے قریبی اور پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری نے کہا ہے کہ سیاسی صورت حال کے تعلق سے پارٹی لیڈروں کے ساتھ مشورہ کیا جائے گا۔این ڈی اے میں شامل ہندوستانی عوام مورچہ نے بھی اپنے پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ بلائی ہے۔پارٹی کے پرنسپل قومی جنرل سکریٹری ڈاکٹر دانش رضوان نے کہا کہ ریاست میں سیاسی صورت حال پر تبادلۂ خیال اور آگے  کی حکمت عملی کیلئے میٹنگ طلب کی گئی ہے۔ 

 این ڈی اے کی دو جماعتوں اور اپوزیشن پارٹیوں کے ذریعے میٹنگ طلب کیے جانے پر بی جےپی کے ریاستی صدر ڈاکٹر سنجے جیسوال نے کہا کہ اس میں کوئی خاص بات نہیں ہے۔ سبھی پارٹیاں میٹنگ کرتی ہیں۔ ہم نے بھی چند دنوں پہلے یہاں میٹنگ کی تھی ۔

 اس دوران مہاگٹھ بندھن میں شامل جماعتوں نے بھی اپنی اپنی میٹنگ بلائی ہے۔اس کڑی میں آرجے ڈی کے علاوہ کانگریس قانون سازیہ پارٹی کی میٹنگ بھی ہونے والی ہے۔ واضح ہوکہ جے ڈی یو کے ذریعے پارٹی کے سابق قومی صدر آرسی پی سنگھ کو جائیداد کے سلسلے میں وضاحت دینے کا نوٹس دینے اور پھر پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے ان کے استعفیٰ کےبعد بہار میں سیاسی ہلچل تیز ہوگئی ہے۔ اپوزیشن جماعتیں نتیش کمارکے این ڈی اے سے الگ ہونے کا انتظار کررہی ہیں جبکہ بی جےپی این ڈی اے کو بچانے یا پھر جے ڈی یو اور اپوزیشن میں توڑ پھوڑکرکے اپنی حکومت بنانے کی حکمت عملی پر کام کررہی ہے۔ 

 سیاسی گلیاروں اور میڈیا کے چھوٹے بڑے دفاتر کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر ہورہی قیاس آرائیوں کے درمیان جے ڈی یو کے قومی صدر راجیورنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے پہلے وزیر اعلی نتیش کمار سے قریب ایک گھنٹے ملاقات کی ،اس کے بعد پارٹی دفتر میں تقریباً دو گھنٹے کی میٹنگ کی۔ ادھر بی جےپی لیڈران نے بھی نائب وزیر اعلی تارکشور پرساد کی سرکاری رہائش گاہ پر میٹنگ کی۔ 

 اس دوران کہا جارہا ہے کہ بی جےپی نے مہاراشٹر میں اپنی سابق اتحادی پارٹی شیوسینا کے ساتھ جو کچھ کیا اور جس طرح اسے توڑ دیا،اس نے   وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو فکر مند کردیا ہے۔ آر سی پی سنگھ کے استعفیٰ  کے بعد انہیں بھی پارٹی کے ٹوٹنے کا اندیشہ  تھا اس لئے وہ سرگرم ہوگئے ہیں۔

   تاہم جے ڈی یو کے ایک سینئر لیڈر نے ’انقلاب‘ سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ بہار میں مہاراشٹر کے واقعہ کو دہرانے کی بی جےپی کی حکمت عملی کو ناکام بنادیا  گیاہے۔  مذکورہ لیڈر نے ’انقلاب‘ کے نمائندہ کو بتایا کہ نتیش کمار کا تختہ پلٹنے  کیلئے  آرسی پی سنگھ کے ذریعے جو چال چلی جارہی تھی ، اس کا پردہ فاش ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے ڈی یو کے ۲؍ وزیر وںکو اس کیلئے استعمال کیا جارہا تھا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...