نشاد طبقہ کے لوگ دریا کے محافظ اور اصل دعویدار، ان کی لڑائی ہم لڑیں گے: پرینکا گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 23rd February 2021, 1:54 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،23؍فروری(ایس او نیوز؍ایجنسی) کل ہند کانگریس کمیٹی کی جنرل سکریٹری اور انچارج اتر پردیش پرینکا گاندھی نے الہ آباد کے بسوار گاؤں میں ہوئی پولیس کی زیادتیوں کے حوالہ سے ٹوئٹ کر کے متاثرہ ملاح طبقہ کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی یقین دہائی کرائی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جن لوگوں کی کشتی ٹوٹی ہے کانگریس انہیں مشترکہ طور پر 10 لاکھ کی مالی امداد دی جائے گی اور نشاد طبقہ کے حقوق کے لیے ندی ادھیکار یاترا نکالی جائے گی۔

خیال رہے کہ حال ہی میں پرینکا گاندھی نے بسوار گاؤں کا دورہ کیا تھا اور نشاد طبقہ کے لوگوں کی روداد غم سنی تھی۔ اس دوران پرینکا گاندھی نے متعدد مقامات پر نشاد طبقہ کے لوگوں سے ملاقات بھی کی تھی اور متاثرہ خواتین کے ایک گروپ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے وہ ان کے درمیان زمین پر بیٹھ گئی تھیں۔

پرینکا گاندھی نے منگل کے روز ٹوئٹ کیا کہ جن نشاد کنبوں کی کشتی توڑی گئی ہے ان سبھی کو کانگریس پارٹی مشترکہ طور پر 10 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کرے گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے لیڈر اور کارکنان نشاد طبقہ کے حقوق کے لیے ندی ادھیکار یاترا نکالیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

ترنمول کانگریس کے لیڈر اور سابق وزیر ریلوے دنیش تریویدی بی جے پی میں شامل

ترنمول کانگریس کے لیڈر اور سابق وزیر ریلوے دنیش تریویدی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کر لی۔ تریویدی نے یہاں ہفتے کے روز بی جے پی صدر جگت پرکاش نڈا کی موجودگی میں پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔

کسانوں کو ہراساں کرکے اقتدار میں ٹکنا مشکل:اکھلیش یادو

حکومت کا جو کسانوں کے ساتھ رویہ ہےاس کو لے کر غصہ بڑھتا جارہا ہے۔ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادونے اس تعلق سے کہا ہےکہ مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ کسانوں کو ہراساں کرکے کوئی اقتدار میں نہیں ٹک سکتا۔