بدحال معیشت سے پریشان مودی حکومت نے کیا کارپوریٹ ٹیکس میں تخفیف کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 20th September 2019, 9:25 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،20؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک کی بدحال معیشت سے پریشان مودی حکومت نے بیک فُٹ پر آتے ہوئے کچھ قدم اٹھائے ہیں۔ حکومت نے کارپوریٹ ٹیکس میں تخفیف کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے پریس کانفرنس کر کے یہ اعلان کیا۔ اس دوران انھوں نے بتایا کہ ٹیکس گھٹانے کا آرڈیننس پاس کیا جا چکا ہے اور سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو اب صرف 15 فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔ اس کے علاوہ مینوفیکچرنگ کمپنیوں کے لیے بھی ٹیکس گھٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رکزی وزیر مالیات نے بتایا کہ جو کمپنی کسی سہولت کا فائدہ نہیں لے گی، اس کے پاس 22 فیصد کی شرح سے انکم ٹیکس ادائیگی کرنے کا متبادل ہوگا۔ انھوں نے بتایا کہ جو کمپنیاں 22 فیصد کی شرح سے انکم ٹیکس ادائیگی کرنے کا متبادل منتخب کر رہیں، انھیں کم از کم متبادل ٹیکس کی ادائیگی کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ سرچارج وغیرہ سمیت قابل ادا شرح 25.17 فیصد ہوگی۔ وزیر مالیات نے بتایا کہ ایکوئٹی کیپٹل گیس پر سے سرچارج ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کارپوریٹ ٹیکس میں تخفیف کے اعلان سے حکومت کو 1.45 لاکھ کروڑ کان قصان ہوگا۔

سرکار کے اعلان کے کچھ اہم نکات:

۱) کارپوریٹ ٹیکس میں چھوٹ کی تجویز

۲) کم از کم متبادل ٹیکس پوری طرح ختم کرنے کا اعلان

۳) بغیر کسی رعایت والی کمپنیوں کے لیے کارپوریٹ ٹیکس 22 فیصد

۴) سیس اور سرچارج کے ساتھ 25.17 فیصد ٹیکس

۵) مینوفیکچرنگ کمپنیوں کے لیے ٹیکس گھٹے گا

۶) کارپوریٹ انڈیا کے لیے 1.5 لاکھ کروڑ کا راحت پیکیج

۷) ایکوئٹی کیپٹل گین پر سرچارج نہیں لگے گا

۸) ایس ٹی ٹی دینے والے سرمایہ کاروں پر اضافی سرچارج نہیں لگے گا۔

۹) 5 جولائی کے پہلے والے ’بائی بیک‘ پر 20 فیصد ٹیکس نہیں لگے گا۔

حکومت کے اس اعلان کے بعد شیئر بازار سے سرمایہ کاروں کے لیے راحت کی خبر ہے۔ وزیر مالیات جس وقت پریس کانفرنس کر رہی تھیں، اس دوران سنسیکس 900 پوائنٹ مضبوط ہوا۔ اس وقت نفٹی بھی 250 پوائنٹ کا اضافہ درج کیا گیا۔ فی الحال سنسیکس تقریباً 2000 پوائنٹ اضافہ اور نفٹی تقریباً 500 پوائنٹ اضافہ کے ساتھ کاروبار کر رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...