انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس بنگلورو ملک کی بہترین یونیورسٹی

Source: S.O. News Service | Published on 16th July 2022, 12:16 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 16؍ جولائی (ایس او نیوز؍یو این آئی) بنگلورو میں واقع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ملک کی بہترین یونیورسٹی ہے، اس کے بعد جواہر لال نہرو یونیورسٹی اور تیسرے نمبر پر جامعہ ملیہ یونیورسٹی کو مقام ملا ہے۔

یہ اطلاع وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے جمعہ کو یہاں اس سال کیلئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ رینکنگ فریم ورک جاری کرتے ہوئے دی۔

یہ پہلا موقع ہے جب جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کو ٹاپ تھری یونیورسٹیوں میں جگہ ملی ہے۔ دہلی یونیورسٹی رینکنگ میں 13ویں نمبر پر ہے۔ مجموعی درجہ بندی میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) مدراس نے لگاتار چوتھے سال پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، اس کے بعد انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس بنگلور دوسرے اور آئی آئی ٹی ممبئی تیسرے نمبر پر ہے۔ انجینئرنگ کیٹیگری میں آئی آئی ٹی مدراس ایک بار پھر سرفہرست ہے جبکہ آئی آئی ٹی دہلی اور آئی آئی ٹی ممبئی دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

ایمس دہلی کو میڈیکل کالجوں کے زمرے میں پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ لاء یونیورسٹی کے شعبے میں نیشنل لاء یونیورسٹی، بنگلور کو ٹاپ رینکنگ دی گئی ہے۔ کالجوں کے زمرے مرنڈا کالج پہلے نمبر پر ہے۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ احمد آباد مینجمنٹ کے زمرے میں سرفہرست رہا ہے جبکہ بنگلور اور کولکتہ کے مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کو دوسرے اور تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔