نربھیا کیس:ونے شرما ،مکیش کمارکی ترمیمی عرضی پر منگل کو سماعت

Source: S.O. News Service | Published on 12th January 2020, 10:53 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،12/جنوری(ایس او نیوز/یواین آئی) پورے ملک کو شرم سار کرنے والے نربھیا اجتماعی آبرو ریزی معاملے کے ملزمین -ونے شرما اور مکیش کمار کی ترمیمی(کیوریٹو)عرضیوں پر منگل کو سپریم کورٹ میں‘ان -چیمبر’سماعت ہوگی۔ جسٹس این وی رمن کی صدارت میں پانچ رکنی بینچ ونے اور مکیش کی عرضیوں پر سماعت کرے گی۔ جسٹس رمن کے چیمبر میں دوپہر ایک بج کر 45 منٹ پر سماعت ہوگی۔ بینچ میں جسٹس ارون مشرا،جسٹس روہنگٹن نریمن،جسٹس آر بھانومتی اور جسٹس اشوک بھوشن شامل ہیں۔ مکیش کمار کی جانب سے ورندا گوروور نے ترمیمی عرضی دائر کی،جبکہ ونے کی جانب سے سداشیو نے عرضی پر دستخط کئے ہیں۔پٹیالہ ہاؤز کورٹ نے چاروں مجرمین کو 22 جنوری کو پھانسی دینے کے لئے منگل کو‘بلیک وارنٹ (ڈیتھ وارنٹ)’جاری کیاتھا۔اس کے بعد گزشتہ 9 جنوری کو ونے اور مکیش نے عرضیاں دائر کی تھیں۔ابھی اکشے اور پون گپتا نے ترمیمی عرضی دائر نہیں کی ہے۔پٹیالہ ہاؤز عدالت نے سبھی چاروں مجرمین کو 22جنوری کو صبح سات بجے تہاڑ جیل میں پھانسی دینے کا حکم دیا تھا۔فیصلے کے بعد سبھی مجرمین نے سپریم کورٹ کے سامنے کیوریٹو عرضی دائر کرنے کی بات کہی تھی۔نربھیا کے ساتھ 16دسمبر 2012 کو اجتماعی آبروریزی کی گئی تھی اور اسے بری طرح سے زخمی کرنے کے بعد سڑک پر پھینک دیاگیا تھا۔بعد میں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی تھی۔اس معاملے میں چھ ملزمین کو گرفتار کیاگیا تھا،جن میں ایک نابالغ ملزم بھی تھا۔اسے تین سال کے لئے اصلاحی مرکز میں رکھاگیاتھا،جہاں سے وہ رہا ہو چکا ہے۔ایک ملزم رام سنگھ نے تہاڑ جیل میں خودکشی کرلی تھی،جبکہ باقی چار ملزمین ونے شرما،پون گپتا،مکیش کمار اور اکشے کمار کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی،جسے دہلی ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے صحیح ٹھہرایا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

وزیر اعلیٰ کیجریوال کو جیل سے حکومت چلانے کے لیے سہولیات درکار، دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر

شراب پالیسی معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے گرفتار وزیر اعلی اروند کیجریوال کو حراست سے حکومت چلانے کے لیے تمام سہولیات مہیا کرانے کی وکالت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ وکیل شری کانت پرساد کے ذریعہ دائر کردہ پی آئی ایل میں وزیر اعلیٰ کو ...

انتخابی بانڈ نے بی جے پی کا بینڈ بجا دیا ہے:اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں قلعہ فتح کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں، رہنماؤں کی ریلیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے بدھ یعنی17 اپریل کو مراد آباد میں ایک انتخابی ...

مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی: کانگریس

کانگریس نے الیکٹورل بانڈ گھوٹالہ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نئی دہلی میں کانگریس صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب ...