نربھیا معاملہ: قصوروار ونے اور مکیش کی كيوریٹو عرضی خارج، پھانسی کا راستہ صاف

Source: S.O. News Service | Published on 14th January 2020, 9:21 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،14/جنوری (ایس او نیوز/یو این آئی) سپریم کورٹ نے نربھیا اجتماعی عصمت دری اور قتل معاملے کے قصوروار ونے اور مکیش کمار کی کیوریٹو عرضیاں منگل کے روز خارج کر دیں۔ دو دیگر قصوروار پون اور اکشے نے کیوریٹو عرضیاں دائر نہیں کیں۔

جسٹس این وی رمن کے چیمبر میں ان دنوں کی عرضیوں پر سماعت ہو نی تھی، چند منٹوں کے اندر عرضیاں خارج کر دی گئیں۔ جسٹس رمن کی سربراہی والی پانچ رکنی اس بنچ میں جسٹس ارون مشرا، روہنگٹن فلی نریمن، جسٹس آر بھانو متی اور جسٹس اشوک بھوشن شامل تھے۔

عدالت اعظمیٰ نے اپنے مختصر حکم میں کہا ’’کیوریٹو عرضیوں کی سماعت کھلی عدالت میں کیے جانے کی عرضی خارج کی جاتی‘‘۔ عدالت نے پٹیالہ ہاؤس کورٹ کی جانب سےگزشتہ 7 سات جنوری سے جاری بلیک وارنٹ ( ڈیتھ وارنٹ) پر روک کے متعلق درخواست کو یہ کہتے ہوئے ٹھکرا دیا کہ عرضی میں کوئی مضبوط بنیاد نظر نہیں آ تی ہے‘‘۔

بنچ نے کہا ’’ہم نے کیوریٹو عرضیوں اور متعلقہ دستاویزات کو پڑھا ہے۔ ہمارا خیال ہے کہ ان درخواستوں میں روپا اشوک ہورا بنام اشوک ہورا اور دیگر کے معاملے میں اسی عدالت کے فیصلے میں طے شدہ ضابطوں کے تحت سوال نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ اس لئے ہم عرضیاں خارج کرتے ہیں ‘‘۔

پٹیالہ ہاؤس کورٹ سے اس معاملے کے چار قصورواروں ونے، مکیش، پون گپتا اور اکشے کے خلاف گزشتہ سات جنوری کو ڈیتھ وارنٹ جاری کیا تھا، جس کے بعد ونے اور مکیش نے عدالت میں کیوریٹو عرضیاں داخل کی تھی۔ دو دیگر قصورواروں نے ابھی تک کیورٹیو عرضیاں دائر نہیں کی ہیں۔

پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے ان چاروں کو پھانسی پر چڑھانے کے لئے 22 جنوری صبح سات بجے کا وقت مقرر کیا ہے۔ پورے ملک کو دہلا دینے والے نربھیا اجتماعی عصمت اور قتل معاملے کے چار قصورواروں میں سے دو ونے اور مكیش نے سپریم کورٹ میں جمعرات کو کیوریٹو عرضیاں دائر کی تھی۔ مکیش کمار کی جانب سے ورندہ گوروور نے کیورٹیو عرضی دائر کی تھی، جبکہ ونے کی جانب سے سداشیو نے عرضی پر دستخط کیے تھے۔

پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے چاروں قصوروں کو 22 جنوری کو صبح سات بجے تہاڑ جیل میں پھانسی دینے کا حکم دیا تھا۔ فیصلے کے بعد سبھی قصورواروں نے سپریم کورٹ کے سامنے كيوریٹو عرضی دائر کرنے کی بات کہی تھی۔ نچلی عدالت میں سماعت کے دوران استغاثہ میں کہا تھا کہ اب کسی بھی قصوروار کی کوئی بھی درخواست کسی بھی عدالت میں یا صدر جمہوریہ کے سامنے زیر التوا نہیں ہے۔ تمام قصورواروں کی نظر ثانی عرضیاں عدالت نے مسترد کر دی تھی۔ استغاثہ نے عدالت سے ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے کی اپیل کرتے ہو ئے کہا تھا کہ ’’ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے اور تعمیل کرنے کے درمیان قصور وار کیوریٹو عرضی دائر کرنا چاہتے ہیں تو کر سکتے ہیں‘‘۔

نربھیا کے ساتھ 16 دسمبر 2012 کو اجتماعی عصمت دری کی گئی تھی اور اسے بری طرح زخمی کرنے کے بعد سڑک پر پھینک دیا گیا تھا، بعد میں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی تھی۔ اس معاملے میں چھ ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا، جن میں ایک نابالغ ملزم بھی تھا۔ اسے تین سال کے لئے اصلاح گھرمیں رکھا گیا تھا، جہاں سے وہ رہا ہو چکا ہے۔ ایک ملزم رام سنگھ نے تہاڑ جیل میں پھانسی لگالی تھی، جبکہ باقی چار ملزمان ونے، پون گپتا، مکیش کمار اور اکشے کمار کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی، جسے دہلی ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے برقرار رکھا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔