نیرومودی کو جھٹکا۔عرضی ضمانت خارج بھگوڑا ملزم گواہوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دے رہا ہے :برطانوی عدالت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th March 2019, 11:19 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،30؍مارچ (ایس او نیوز؍ پی ٹی آئی) پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) گھوٹالے کے اہم ملزم ہیرا کاروباری نیرومودی کی ضمانت کی عرضی خارج کردی گئی ہے ۔ لندن کی ویسٹ منسٹر عدالت میں نیرومودی کی ضمانت پر سماعت چل رہی تھی ۔ سماعت کے دوران ہندوستان کی جانب سے پیروی کرتے ہوئے بیرسٹر ٹوبی کیڈمین نے عدالت میں کہاکہ نیرومودی ہندوستانی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون نہیں کررہا ہے ۔اوراس کے فرار ہونے کا ڈر ہے ۔ٹوبی نے کہاکہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ وہ گواہوں کو ورغلاسکتا ہے اور ثبوت ضائع کرسکتا ہے ۔ کیڈ مین نے عدالت میں کہاکہ نیرومودی نے ایک گواہ کو بلاکر دھمکی دی ہے کہ وہ اسے جان سے ماردے گا۔ دوسری جانب نیرومودی کے وکیل فلیئر مونت گومری نے کہاکہ نیروجنوری 2018 سے برطانیہ میں ہے ۔ اسے اگست 2018 سے پتا ہے کہ اس کے پاس محفوظ پناہ گاہ کی شکل میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔وہ برطانیہ میں کھلے عام رہتا ہے اوراس نے چھپنے کی کوئی کوشش نہیں کی ہے ۔ اس سے پہلے لندن کے ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں ہندوستانی افسروں کی جانب سے پیروی کرنے والے ٹوبی کیڈ مین نے خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ نیرومودی کو ضمانت ملنے پر ہم اس کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے ۔ ہم وہ سب کچھ کریں گے جس سے وہ رہا نہ ہوسکے۔ معلوم ہوکہ جوائنٹ ڈائرکٹرستیہ ورت کمار نیروکیس کی پیروی کیلئے لندن میں ہی ہیں ۔ وہ اس کیس کے اہم تفتیشی افسر ہیں۔قبل ازیں نیرومودی کی ضمانت پر ضمانت کو لے کر ای ڈی اور مرکزی جانچ بیورو( سی بی آئی) کی ٹیم ویسٹ منسٹر پہنچ چکی ہے ۔ سی بی آئی اور ای ڈی ٹیم اپنے ساتھ نیرومودی، اس کی بیوی یمی اس کے ماموں مہیوال چوکسی اوردیگر کے خلاف دائر چارج شیٹ کی نقل بھی لے گئی ہے ۔ای ڈی کے حکام نیرواوراس کی کمپنیوں کی 147کروڑ روپئے کی املاک سے جڑی دستاویز بھی ساتھ لے گئے ہیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...