منگلورو: 'نیپا'وائرس کے مشتبہ مریض کی رپورٹ نکلی نگیٹیو  

Source: S.O. News Service | Published on 15th September 2021, 11:47 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو ،15؍ ستمبر (ایس او نیوز) جنوبی کینرا کے  ڈی ایچ او ڈاکٹر کشور کمار کی طرف سے جاری تازہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کاروار سے تعلق رکھنے والا جو شخص منگلور کے وینلاک ہاسپٹل میں داخل ہوا تھا اور اس کا سیمپل 'نیپا وائرس' کی جانچ کے لئے بھیجا گیا تھا اس کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے ۔
    
اس سے پہلے  ڈی ایچ او ڈاکٹر کشور کمار نے واضح کیا تھا کہ کاروار کے اس نوجوان کے اندر 'نیپا' وائرس پائے جانے کا محض خوف ہے ، کیونکہ اس نے بخار میں مبتلا ہونے کے بعد گوگل پر  'نیپا' سے متعلق جانکاریاں حاصل کیں اور خود کو اس کا مریض سمجھ  بیٹھا۔ جبکہ  حقیقت میں وہ اس مرض میں مبتلا نہیں ہے ۔ 

خیال رہے کہ کیرالہ میں ہلاکت خیز 'نیپا' وائرس انفکیشن کی لہر شروع ہونے کے بعد کاروار کے رہنے والے ایک نوجوان کا سیمپل 'نیپا' وائرس کی جانچ کے لئے پونہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی میں بھیجے جانے کے خبر سے عوام کے اندر تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی ۔

    اس مشتبہ مریض کے سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ گوا میں موجود آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کِٹ تیار کرنے والی لیباریٹری میں مائکروبایولوجسٹ کے بطور خدمات انجام دے رہا تھا ۔  پچھلے دو دنوں تک بخار میں مبتلا رہنے کے بعد وہ صحت یاب بھی ہوگیا تھا، مگر خود اسے یہ شک پیدا ہوگیا تھا کہ شائد وہ نیپا وائرس کا شکار ہوا ہے ، اس لئے وہ خود ہی پہلے کاروار ہاسپٹل ، پھرمنی پال اور پھر منگلورو پہنچ گیا اور وینلاک ہاسپٹل میں داخل ہوکر 'نیپا' کے لئے اپنا معائنہ کرنے کے لئے آگے بڑھا ۔
    
جنوبی کینرا ڈی ایچ او ڈاکٹر کشور کمار اور ڈی سی ڈاکٹر راجیندرا نے بتایا تھا کہ یہ نوجوان صرف ٹھنڈی بخار کو ہی 'نیپا' وائرس انفیکش سمجھ بیٹھا ہے اور خوف میں مبتلا ہوگیا ہے ۔ منگلورو اسپتال سے دستیاب تفصیلات کے مطابق اس شخص کے اندر بخار یا دوسری کوئی علامت موجود نہیں تھیں ۔ اس کے تمام اہم اعضاء بالکل نارمل کام کر رہے تھے ۔ 
    
اب جب کہ لیباریٹری رپورٹ بھی نگیٹیو آ گئی ہے اس لئے عوام کو کسی بھی طرح کے خوف میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔