لاک ڈاؤن میں سختی کا نتیجہ: بنگلورومیں گزشتہ 3دنوں سے ایک بھی پازیٹیوکیس نہیں

Source: S.O. News Service | Published on 23rd April 2020, 11:38 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،23؍اپریل(ایس او نیوز) ملک بھرمیں نہایت تیزی سے پھیل رہے مہاماری کوروناوائرس پر قابوپانے کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ دوسرے مرحلہ کالاک ڈاؤن ثمرآورثابت ہورہاہے،یہی وجہ ہے کہ ابتدامیں جس طرح بنگلورومیں کوروناوائرس کے معاملا ت زیادہ تعداد میں پیش آرہے تھے اوراب اس میں کمی آگئی۔

بنگلورومیں ہرگزرتے دن کے ساتھ کوروناوائرس کے پازیٹومعاملے کم ہوتے جارہے ہیں،گزشتہ تین دنوں سے شہر میں ایک بھی نیامعاملہ پیش نہیں آیا۔ریاست میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صرف 9نئے کیس درج کئے گئے ہیں۔

اس طرح ریاست میں کوروناوائرس کے متاثرین کی تعدادبڑھ کر418ہوگئی،جس میں بنگلورسے تعلق رکھنے والے صرف 89کیس ہیں،خوشی کی بات یہ ہے کہ تین دنوں سے شہر میں ایک بھی کوروناپازیٹومعاملہ پیش نہیں آیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...