کاروار کمس اسپتال سے کورونا سے متاثرہ نو لوگ صحت یاب ہوکر ہوئے ڈسچارج، 14لوگ اب بھی ہیں اسپتال میں ایڈمٹ

Source: S.O. News Service | Published on 9th June 2020, 11:18 PM | ساحلی خبریں |

کاروار،9؍جون (ایس اونیوز) کمس (کاروار میڈیکل سائنس) اسپتال سے آج منگل کو کورونا سے متاثرہ مزید نو لوگ صحت یاب ہوکر ڈسچارج ہوگئے جس کے ساتھ ہی اب کاروار کے خصوصی کوویڈ وارڈ میں  14 لوگ  روبہ صحت ہیں۔

آج جو نو لوگ اسپتال سے ڈسچارج ہوئے ہیں، اُن میں  سرسی کی ایک 38 سالہ خاتون اور 36 سالہ مرد،  ہلیال سے تعلق رکھنے والا چار سال کا  لڑکا، سداپور سے 20 اور 32 سال کے دو مرد اور کمٹہ سے 58، 35، 28 سالہ مرد اور 48 سالہ خاتون شامل ہیں۔ اسپتال سے ڈسچارج ہونے والوں کی جو لسٹ  جاری کی گئی ہے، اُس کے  مطابق  ڈسچارج ہونے والوں میں بعض لوگ 21 مئی کو اسپتال میں داخل ہوئے تھے تو بعض لوگ  یکم جون کو بھی ایڈمٹ ہوئے تھے۔ ان میں سے کسی میں کورونا کی کوئی علامت نہیں پائی گئی جبکہ  ان کی دوسری رپورٹ بھی نیگیٹو ا ٓگئی جس  پر انہیں اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔ 

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر ڈاکٹر شرد نائیک نے سرٹی فیکٹ دے کر تمام  ڈسچارج ہونے والوں کو الوداع کہا ، اس موقع پر اسپتال کا دیگر بھی عملہ موجود بھی تھا۔

اب کمس میں جو لوگ روبہ صحت ہیں، اُن میں  ڈانڈیلی کا ایک،  سداپور کے دو،  یلاپور کے چھ،  کاروار کے تین  اور بھٹکل اور ہلیال سے ایک ایک کورونا سے متاثرہ لوگ ایڈمٹ ہیں اور اسپتال  انتظامیہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ تمام لوگ بالکل صحت مند ہیں اور ان میں بھی کورونا کی کوئی علامت نہیں پائی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کا نفاذ - چیک پوسٹوں پر تیز ہوئی جانچ پڑتال؛ بورڈس اور ہورڈنگس ہٹائے گئے

لوک سبھا انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ ہی اتر کنڑا کے مختلف مقامات پر چیک پوسٹس پر جانچ پڑتال کی کارروائیاں تیز ہوگئی ہیں ۔  اسی کے ساتھ ہی  سڑک کنارے لگائے گئے اشتہاری بینرس اور ہورڈنگس وغیرہ بھی ہٹائے گئے ہیں۔

ڈانڈیلی اغوا معاملہ : 2 کروڑ روپے تاوان طلب کرنے والے ملزمین گرفتار ؛ گرفتار شدگان میں بھٹکل کا شخص بھی شامل

ڈانڈیلی کے ایک شخص کا اغوا کرکے اس کی رہائی کے لئے 2  کروڑ روپے طلب کرنے والے ملزمین کو  ڈانڈیلی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے  جن  کی شناخت ڈانڈیلی کے رہنے والے پرشو رام ایلپّا میدار، کالگونڈا تکا رام سر نائک، ہلیال کے رہنے والے ونائیک کمپنّا کرننگ اور  بھٹکل مدینہ کالونی کے رہنے ...

دکشن کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت قائم ہوئے چیک پوسٹس - نقدی اور بیش قیمت اشیاء لے جانے کے لئے ضروری ہوگا دستاویزی ثبوت 

دکشن کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ محکمہ پولیس نے حفاظتی بندوبست تیز کر دیا ہے اور عوام سے کہا ہے کہ اگر وہ اپنے ساتھ  نقد رقم یا قیمتی اشیاء لے جاتے ہیں تو انہیں اس سے متعلقہ باضابطہ دستاویزی ثبوت اپنے پاس رکھنا ہوگا اور جانچ کے دوران افسران کے سامنے پیش کرنا ...

بھٹکل میں7/مئی اورپڑوسی اضلاع اُڈپی اور مینگلور میں 26/ اپریل کو ہوگی پولنگ؛ پورے ملک میں سخت انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ

الیکشن کمشنر کے اعلان کے مطابق ریاست کرناٹک میں دو مرحلوں میں انتخابات ہوں گے، جس کے تحت بھٹکل سمیت اُترکنڑا،  چکوڈی، بیلگاوی، باگلکوٹ، وجئے پور (ایس سی)، کلبرگی (ایس سی)، رائچور (ایس ٹی)، بیدر، کوپّل، بلاری (ایس ٹی)، ہاویری ، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں 7/مئی کو انتخابات ...

اُترکنڑا میں 7 مئی کو ہوگی ووٹنگ، ضابطہ اخلاق فوری طور پر نافذ: کاروار میں ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی پریس کانفرنس

الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق، اترا کنڑا لوک سبھا حلقہ میں 7 مئی کو پولنگ ہوگی، البتہ  ضلع میں فوری طور پر سخت ضابطہ اخلاق نافذ کردیا گیا ہے، اس بات کی اطلاع  ضلع کی  ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر  گنگوبائی مانکر نے دی۔

بھٹکل: انجمن پی یو اینڈ ڈگری کالج میں کبڈی، والی بال، ٹینس وغیرہ کھیلوں کے لئے اسپورٹس کورٹ کا سنگ بنیاد

انجمن پی  یو اینڈ ڈگری کالج میں  ملٹی پرپس اسپورٹس کورٹ  کا سنیچر کوانجمن کے نو منتخب صدر جناب محمد یونس قاضیا کے ہاتھوں  سنگ بنیاد رکھا گیا، جس کے بعد خطاب کرتے ہوئے موصوف نے بتایا کہ کالج کے بچوں کے لئے  ملٹی پرپس اسپورٹس کورٹ کی ضرورت  محسوس کی جارہی تھی ، آج یہاں   اس کا ...