اُترکنڑا میں پھر دس کورونا پوزیٹیو؛ منڈگوڈ سے تین اور ہلیال سے دو معاملات
کاروار25/جون (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا میں آج پھر کورونا کے نو معاملات سامنے آئے ہیں جس میں منڈگوڈ تعلقہ کے تبیتن کالونی کے 32 اور 27 سالہ شخص اور اُترکھنڈا سے لوٹنے والی ایک 16 سالہ لڑکی کی شامل ہے۔ ہلیال تعلقہ کی 25 اور 23 سالہ لڑکی، ہوناور سے 28 سالہ شخص، جوئیڈا سے 53 سالہ شخص، سرسی سے 55 سالہ شخص، دہلی سے ڈانڈیلی لوٹنے والا 50 سالہ شخص اور یلاپور سے 3 سالہ لڑکی کی بھی رپورٹ کورونا پوزیٹیو نکلی ہے۔
اوپر درج کئے گئے اُترکھنڈ اور دہلی کے دو معاملات کو چھوڑ کر دیگر تمام لوگ مہاراشٹرا سے واپس لوٹے تھے جن کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔ پتہ چلا ہے کہ آج ڈانڈیلی سے 50 سالہ جس شخص کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آئی ہے وہ دہلی میں سی پی آر ایف اہلکار کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہا تھا۔