اسرائیل کا شام میں ایک اور فضائی حملہ،ایران نواز ملیشیا کے 9 جنگجو ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 28th June 2020, 10:19 PM | عالمی خبریں |

بیروت،28؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی) شام کے مشرقی علاقے میں اتوار کو ایران نواز ملیشیا کے ٹھکانوں پر فضائی حملے میں نو جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹے میں اس علاقے میں یہ دوسرا فضائی حملہ ہے۔

برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ عراق کی سرحد کے نزدیک شامی علاقے میں یہ فضائی حملہ اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے کیا ہے۔

اس فضائی بمباری سے چند گھنٹے قبل ایک اور فضائی حملے میں ایران نواز ملیشیا کے چھے جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔اس طرح گذشتہ 24 گھنٹے میں مشرقی شام میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں 15 جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں۔

رصدگاہ کے سربراہ رامی عبدالرحمان کے مطابق اتوار کی صبح فضائی بمباری میں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر عراقی شہری ہیں۔دوسری جانب اسرائیل نے ان فضائی حملوں کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

اسرائیل نے 2011ء میں شام میں خانہ جنگی کے آغاز کے بعد سے سیکڑوں فضائی حملے کیے ہیں۔اس نے ان حملوں میں شامی فوجیوں ، ان کی اتحادی ایران نواز ملیشیاؤں یا ایرانی فورسز اور لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے جنگجوؤں کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیل نے کم ہی شام میں ان فوجی کارروائیوں کی تصدیق کی ہے۔ تاہم اس کا کہنا ہے کہ شام میں صدر بشار الاسد کی حمایت میں ایرانی فورسز کی موجودگی اس کے لیے خطرہ ہے اور وہ ان پر فضائی حملے جاری رکھے گا۔

رصدگاہ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شام کے مشرقی علاقے میں حملوں میں اضافے پر ایران نواز ملیشیاؤں نے اس تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ان کی صفوں میں اسرائیلی ایجنٹ موجود ہوسکتے ہیں جو ان کے ٹھکانوں کی نشان دہی کررہے ہیں اوراس بنا پر اسرائیلی طیارے ان کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنا رہے ہیں۔

اس نئے حملے سے قبل رصدگاہ نے یہ اطلاع دی تھی کہ ایران نواز فورسز نے چار افراد کو اسرائیل کو انٹیلی جنس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

یادرہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی اور پھر جنگ کے نتیجے میں تین لاکھ 80 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور لاکھوں شامی بے گھر ہوچکے ہیں جو اس وقت پڑوسی ممالک ترکی ، اردن میں یا بعض یورپی ممالک میں مہاجرت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ان شامی مہاجرین کی تعداد کل ملکی آبادی کا نصف بتائی جاتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...