دہلی میں آج منگل 30 اپریل تک رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو نافذ

Source: S.O. News Service | Published on 6th April 2021, 5:06 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،6؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کی وجہ سے 30 اپریل تک رات کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت منگل کی رات دس بجے سے اسے فوری طور پر نافذ کیا گیا ہے۔ اب 30 اپریل تک ہر رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک شہر میں کرفیو نافذ رہے گا۔ یہ اعلان دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ریاستی حکومت کے اعلی عہدیداروں سے تفصیلی گفتگو کے بعد کیا۔ ریاست میں وبا کے بڑھتے ہوئے خطرہ کے مدنظر شہر میں پابندی بڑھانے کے لئے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے یہ اجلاس طلب کیا۔

  • رات کے کرفیو کے دوران ٹریفک کی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔
  • جو لوگ ویکسین لگوانا جانا چاہتے ہیں انہیں اس سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا، لیکن انہیں ای پاس دیکھانا پڑے گا۔
  • راشن، گروسری، سبزیاں، دودھ، دوائی سے منسلک دکانداروں کو صرف ای پاس کے ذریعے نقل و حرکت کرنے کی اجازت ہوگی۔
  • پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو بھی ای پاس دکھانا ہوگا۔
  • ہوائی اڈے، ریلوے اسٹیشن اور بس اسٹیشن آنے والے مسافروں کو جائز ٹکٹ دکھانے پر استثنیٰ دیا جائے گا۔
  • حاملہ خواتین اور علاج کے لئے جانے والے مریضوں کو رعایت ملے گی۔
  • پبلک ٹرانسپورٹ جیسے بسیں، دہلی میٹرو، آٹو ریکشہ، ٹیکسیاں وغیرہ مقررہ وقت کے دوران انہی لوگوں کو لے جانے کی اجازت ہوگی جو نائٹ کرفیو کے دوران مستثنیٰ ہیں۔

 

اس سے قبل جمعہ کے روز، وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا تھا کہ قومی دارالحکومت کووڈ ۔19 کی چوتھی لہر سے گزر رہا ہے۔ تاہم، لاک ڈاؤن کے حوالے سے حکومت نے کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی دارالحکومت میں رات دس بجے سے صبح پانچ بجے تک جاری رکھے گئے کرفیو کو فوری طور پر نافذ کیا گیا ہے، جو 30 اپریل تک جاری رہے گا۔ یہ فیصلہ کووڈ- 19 کیسوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر لیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...