اتر پردیش میں نائٹ کرفیو کی مدت میں توسیع، یوپی بورڈ کے امتحانات ملتوی

Source: S.O. News Service | Published on 15th April 2021, 3:27 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،15؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی)  آبادی کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبہ اتر پردیش میں کورونا وائرس کے کیسز میں لگاتار ہو رہے اضافہ کے درمیان یوپی کے بڑے شہروں میں نائٹ کرفیو کی مدت میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نائٹ کرفیو کا نفاذ اب رات کے 8 بجے سے صبح کے 7 بجے تک رہے گا۔ جن شہروں میں نائٹ کرفیو کی مدت میں توسیع کی گئی ہے ان میں لکھنؤ، الہ آباد، نوئیڈا، غازی آباد، میرٹھ، کانپور اور وارانسی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ریاست میں درجہ اول تا بارہویں تک کی درس و تدریس 15 مئی تک معطل رہیں گی۔ دریں اثنا، یوپی بورڈ کے 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات کو بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔ یوپی بورڈ کے امتحانات کی تاریخوں کو آگے بڑھا گیا گیا ہے اور نئی تاریخوں کا اعلان 20 مئی کے بعد کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ یوپی بورڈ کے 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات آئندہ 8 مئی 2021 سے لئے جانے تھے اور اس میں 56 لاکھ سے زیادہ طلبا بیٹھنے والے تھے۔ بدھ کے روز نائب وزیر اعلیٰ اور محکمہ ثانوی تعلیمی کے امور بھی سنبھالنے والے دنیش شرما نے اشارہ دیا تھا کہ بورڈ امتحانات ملتوی کئے جا سکتے ہیں۔ دراصل امتحانات کرانے والے 19 عہدیداران میں 17 کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں اور ان سبھی کا اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔

خیال رہے کہ یوپی میں کورونا وائرس نے یومیہ کیسز کی تعداد کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ گزشتہ روز صوبہ بھر سے 22439 نئے کیسز درج کئے گئے۔ جبکہ اکیلے لکھنؤ میں ہی ایک دن میں 5183 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس سے قبل مدھیہ پردیش، راجستھان، ہماچل پردیش اور مہاراشٹر میں بھی کورونا وائرس کے معاملوں میں اضافہ کے سبب بورڈ کے امتحانات کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ وہیں بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں منعقد ہونے والے اجلاس کے دوران سی بی ایس ایس بورڈ کے 10ویں جماعت کے امتحانات کو منسوخ اور 12ویں جماعت کے امتحانات کو ملتوی کر دیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...