کرناٹک میں لاک ڈاؤن نہیں مگر۔ سخت ضابطہ نافذ ، ریاست بھر میں جمعہ کی شب سے پیر کی صبح تک ویک اینڈ کرفیو، عبادت گاہیں بند

Source: S.O. News Service | Published on 21st April 2021, 11:44 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 20؍اپریل (ایس او نیوز) کرناٹک میں کورونا کی صورتحال میں دن بدن بگاڑ کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے سخت امتناعی احکامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا  ہے۔ 

گورنر واجو  بھائی والا  کی  صدارت میں ہوئے کل جماعتی اجلاس میں جہاں تمام سیاسی جماعتوں  نے لا ک ڈاؤن پر زور دیا، اس کے فوری بعد وزیر اعظم مودی نے جب قوم سے خطاب کرتے ہوئے لاک ڈاؤن نافذ نہ کرنے کا مشورہ دیا تو اسے مانتے  ہوئے حکومت کرناٹک نے لاک ڈاؤن  کے  بجائے سخت امتناعی احکامات دفعہ 144 کے تحت نافذ کرنے کا  اعلان کیاہے۔

اس کے ساتھ ہی گزشتہ 10 دن سے جاری رات کے کرفیو کی مدت میں توسیع کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب رات کا کرفیو 21 ؍اپریل کی شب 9 بجے سے صبح 6 بجے تک  کے لئے ہوگا۔ یہ احکامات 4 مئی تک نافذ رہیں گے۔ جمعہ کی شب 9 بجے سے پیر کی صبح 6 بجے تک ریاست میں ویک اینڈ کرفیو نافذ کیا جائے گا۔

ریاستی حکومت کی طرف  سے جاری گائڈلائنس کی تفصیلات میڈیا کو دیتے ہوئے چیف سکریٹری نے نئی پابندیوں کے تحت جن کو کھلا رکھنے کی اجازت دی ہے اور جن کو بند رکھنے کہا گیا اُس کی تفصیلات مند درجہ ذیل ہے  ؛

ریاست بھر میں رات 9 بجے سے صبح 6 بجے تک نائٹ کرفیو 

  • جمعہ کی شب 9 بجے سے پیر کی صبح 6 بجے  تک ویک اینڈ کرفیو 
  • تمام مذہبی مقامات بشمول مندر، مسجد ، گرجا وغیرہ عوام کے لئے بند البتہ مساجد میں خدمت پر مامور عملہ مذہبی رسومات کسی باہر والے  کو شامل کئے بغیر انجام دے سکتا ہے۔ 
  • تعلیمی ادارے ، سنیما ہال، شاپنگ مال ، جم، اسٹیڈیم ، سوئمنگ پل، تھیٹر ، آڈیو یٹیوریم اور با ر بند رہیں گی۔ 
  • ریسٹوران اور ہوٹلوں میں صرف پارسل خدمات کی اجازت ہوگی۔ 
  • تعمیراتی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ صنعتی خدمات کو کوئی رکاوٹ نہیں۔ 
  • تجارتی سرگرمیوں کو محدود اجازت دی گئی ہے ۔ خردنی اشیا، شہری رسد نظام کے تحت آنے والی دکانیں ، پھلوں، ترکاریوں ، دودھ ، گوشت ، مچھلی اور جانوروں کا چارہ فروخت کرنے والی دکانوں کو کھلا رکھنے کی اجازت سماجی فاصلے کی پابندیوں کے ساتھ 
  • پھلوں ، ترکاریوں اور پھولوں کے ہول سیل بازاروں کو کھلے میدانوں میں منتقل کیا جائے گا۔ ان کی منتقلی 23 ؍ اپریل تک ہوجانی چاہئے۔ 
  • ہوٹلوں اور لاڈجنگ میں صرف مہمانوں کی خدمت کی اجازت ۔ 
  • شراب خانوں اور ریسورنٹ سے شراب صرف پارسل دی جاسکتی ہے۔ 
  • بینک انشورنس ، دفاتر ، اے ٹی ایم حسب معمول کام کریں گے، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو حسب معمول کا م کرنے کی اجازت ۔ 
  • سرکاری اور نجی دفاتر ، ادارے اور تنظیمیں جنتی ضرورت ہے اتنے کم سے کم عملے کے ساتھ کام کرسکتے ہیں ۔ آئی ٹی کمپنیوں میں صرف ضروری عملے کو کام کرنے کی اجازت ہوگی، باقی عملہ  گھر سے کام کرسکتا ہے ۔عدالتوں کے کام کاج کا فیصلہ عدالتوں کا انتظامیہ کرے گا۔ پٹرول ، ڈیزل اور گیس اسٹیش حسب معمول کام کریں گے۔ 
  • ریاست بھر میں اور بین ریاستی مسافروں کی آمد و رفت ، محکمہ صحت کی طرف سے جاری ضوابط کی پابندی کے ساتھ برقرار رہے گی۔ سرکاری پرائیویٹ بسوں، میٹرو، ٹرین ٹیکسی اور آٹو رکشا میں سفر کی اجازت حسب معمول رہے گی۔ البتہ بسوں اور میکسی کیاب، ٹیمپو ٹراولر اور میٹرو میں مسافروں کی تعداد 50 فیصد تک محدود کردی گئی ہے۔ مال برداری پر کوئی روک نہیں ۔ 
  • شادی میں صرف 50 لوگوں کی شرکت کی اجازت ۔ آخری رسومات میں صرف 20 لوگ شر کت کرسکیں گے۔ 
  • ماسک استعمال نہ کرنے پر جرمانہ سختی سے وصول کیا جائے گا۔ سماجی فاصلے کی پابندی نہ کرنے پر دفعہ 144 کے تحت فوجداری مقدمہ۔ 

ویک اینڈ کرفیوں کی پابندیاں

  • ویک اینڈ کرفیو کےدوران سوائے ہنگامی خدمات سے جڑے افراد کے تمام افراد کی نقل و حمل پر مکمل پابندی رہے گی۔ 
  • گھروں کے آس پاس خوردنی اشیا کی دکانوں کو صبح 6 بجے سے 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دی جائے گی۔ البتہ ہوم ڈیلیوری پر کوئی پابندی  نہیں رہے گی۔ 
  • ہوٹلوں کو پارسل خدمات کی اجازت ہوگی۔  

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...