کرناٹکانائٹ کرفیو؛ بھٹکل میں نماز عشاء اور تراویح کو لے کر قاضی صاحبان نے جاری کیں رہنما ہدایات

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st April 2021, 4:51 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  21اپریل (ایس او نیوز) ملک کے دیگر شہروں کی طرح ریاست کرناٹک میں بھی   کورونا کے بڑھتے معاملات کو لے کرحکومت نے  آج بدھ سے   ریاست بھر میں  امتناعی  احکامات دفعہ 144 نافذ کرنے کے  ساتھ ساتھ  رات نو بجے سے صبح 6 بجے تک نائٹ کرفیو  کا اعلان کیا ہے، جس کو دیکھتے ہوئے آج قومی سماجی ادارہ  مجلس اصلاح و تنظیم  میں ذمہ داران قوم ، علماء اور  قاضی صاحبان  کے ساتھ ایک  نشست منعقد ہوئی جس میں پورے عالم میں چلنے والے حالات پرغور وفکر کرتے ہوئے     ان باتوں پر غور کیا گیا کہ  ہمیں کس طرح کی تدابیر کو اپناتے ہوئے آگے بڑھنا چاہئے۔

نشست کے  اختتام کے بعد قاضی صاحبان نے  مشترکہ طور پر اخباری  بیان جاری کرتے ہوئے    بالخصوص عشا  اور تراویح کی نماز کو لے کر رہنما ہدایات جاری کیں اور  مسلمانوں  کو حکم دیا  کہ وہ  ان  ہدایات پر سختی کے ساتھ عمل کریں۔

جماعت المسلمین بھٹکل قاضی مولانا عبدالرب خطیبی ندوی اور مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین قاضی مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی  نے تمام مساجد کے ذمہ داران کو ہدایت دی ہے  کہ وہ عشاء کی اذان کے فوراً بعد (پانچ منٹ کے اندر)   عشاء کی نماز شروع کرے،  اور عشاء کی نماز کے فوری  (دو رکعت سنت کے) بعد   تراویح کی نماز شروع  کی جائے۔  قاضی صاحبان نے کہا  کہ جتنے کم وقت میں ہوسکے  تراویح کی نماز  کو     جلد سے جلد مکمل کرنے کی کوشش  کی جائے، مولانا نے کہا کہ    تراویح میں قران  پڑھنے کی جو ترتیب بنی  ہے اُس کو پوری طرح  ادا  کی جائے۔ بچوں اور عمر رسیدہ لوگوں سے قاضی صاحبان نے  کہا   کہ وہ احتیاطاً   اپنے گھر وں پر ہی  نماز اور  تراویح  ادا کرے اور  لوگ بھی  نماز سے فارغ ہوکر  جلد سے جلد اپنے اپنے گھر وں کوچلے جائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  تمام لوگ اپنے اپنے محلہ کی مسجدوں میں ہی نماز اور تراویح پڑھنے کی کوشش کریں۔ ساتھ ساتھ حکومت کی طرف سے ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ رکھنے کی جو ہدایات دی گئی ہیں اُس کا بھی پاس و لحاظ رکھا جائے۔ وتر کی نماز میں قنوت نازلہ کا اہتمام کرنے  اور فجر کی نماز میں بھی مختصراً   قنوت نازلہ پڑھنے  کی  مولانا نے ہدایت دی۔

قاضی صاحبان نے تمام مسلمانوں سے درخواست کی کہ  خاص کر افطار کے وقت اور سحری کے وقت اللہ رب العزت  کی طرف  رجوع ہوکر اپنے گناہوں  سے استغفار کرتے ہوئے     آفات، بلاء   ،   مصیبت اور بالخصوص کورونا وباء  کو ختم کرنے  خصوصی دعائیں کریں،  سحری کے وقت نماز تہجد  اور دعاوں کے ذریعے اللہ کو منوانے کی کوشش کریں اور  پوری انسانیت کے لئے   دعا کرے  کہ  اللہ تعالیٰ  اس رمضان کی برکات سے  دنیا بھر میں       امن و امان عطا فرمائے اورکورونا  وباء سے نجات  عطا  فرمائے۔  مولانا نے مسلمانوں کو تاکید کی کہ آپ دوسروں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں، دوسروں کے ساتھ ہمدردی اور غمخواری کا  برتاو کرے ۔ اڑوس پڑوس میں  جو غریب  لوگ بستے ہیں اُن کے لئے راشن وغیرہ کا  حتی المقدور  انتظام کرے، زکواۃ کی ادائیگی میں کوتاہی نہ کرنے کی بھی انہوں نے  تاکید کی۔ قاضی صاحبان نے عوام الناس کی ہمت بندھاتے ہوئے کہا کہ ہمیں کسی خوف اور ڈر میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے، اگر کوئی بیمار ہے تو وہ اپنے فیملی ڈاکٹر وں کے ذریعے اپنا علاج کرائیں اور بیماری کا علاج کئے بغیر  بیماری کو  اپنے اندر ہی ہرگز  پال کر نہ رکھے۔ قاضی صاحبان نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو عشاء کے بعد  گھر سے باہر نہ چھوڑیں۔ 

 

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...