نائیجیریا: موسیقار کو توہین رسالت پر سزائے موت

Source: S.O. News Service | Published on 11th August 2020, 10:34 PM | عالمی خبریں |

 ابوجا،11؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) نائیجیریا کی ریاست کانو میں ایک شرعی عدالت نے 22 سالہ موسیقار اور گلوکار یحیی امینو شریف کو توہین رسالت کا قصوروار قرار دیتے ہوئے انہیں موت کی سزا سنائی ہے۔  شرعی عدالت نے امینو شریف کو ان کے ایک نغمے میں پیغمبر اسلام محمد صل اللہ علیہ وسلم  کے لیے توہین آمیز الفاظ کے استعمال کا مرتکب پایا اور انہیں پھانسی کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے تاہم انہیں اس فیصلے کے خلاف اونچی عدالت میں اپیل دائر کرنے کا اختیار دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امینو شریف نے اس برس مارچ کے مہینے میں اپنا ایک نغمہ'واٹس ایپ' پر شیئر کیا تھا جس کے خلاف علاقے میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے تھے اور بعض مظاہرین نے ان کے گھر کو بھی آگ لگا دی تھی۔

مقامی میڈیا کے مطابق ابھی تک اس بات کی وضاحت نہیں ہو پائی ہے کہ آخر کس طرح ان کے ایک نغمے کے کچھ الفاظ توہین مذہب کے مقامی قانون کے خلاف ورزی کرتے ہیں۔

ریاست کانو میں محکمہ انصاف سے وابستہ ایک ترجمان بابا جیبو ابراہیم نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ یحیی امینو شریف کے خلاف شرعی عدالت میں چار ماہ تک  مقدمے کی سماعت ہوئی اور سماعت کے دوران عدالت میں استغاثہ کے ساتھ ساتھ دفاعی وکیل بھی موجود رہے اور امینو کو پوری طرح سے قانونی مدد حاصل تھی۔ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اس مقدمے کی سماعت سخت حفاظتی بند و بست کے ساتھ پوری طرح سے ایک بند کمرے میں ہوئی۔ 

شمالی نائیجیریا کی کئی ریاستوں نے سن 2000 میں شرعی قوانین کا نفاذ کیا تھا اور تب سے یحیی امینو شریف دوسرے شخص ہیں جنہیں توہین رسالت کے معاملے میں موت کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس علاقے میں 2000 میں شرعی قوانین کے نفاذ کے بعد سے ہی شرعی عدالتیں قائم کی گئی تھیں اور بہت سے مذہبی اور گھریلو تنازعات کا مقدمہ انہیں عدالتوں میں چلتا ہے۔

اسلامی شرعیت میں چوری کے مجرم کو ہاتھ کاٹنے کی سزا دی جا سکتی ہے اور بطور قصاص اگر کسی نے آنکھ پھوڑ دی ہو تو اس کی بھی آنکھ نکالی جا سکتی ہے۔ ان سخت شرعی قانون کے تحت شمالی نائیجیریا میں اب تک متعدد افراد کے جسمانی اعضا بھی کاٹے جا چکے ہیں۔

ریاست کانو کی طرح جہاں بھی شرعی قوانین نافذ ہیں وہاں ریاستی اور وفاقی عدالتیں بھی قائم ہیں تاہم انصاف کے نظام میں شرعی عدالتوں کو بھی مساوی اختیارات حاصل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...