ممبئی: خواتین سے آن لائن دوستی کرکے 74 لاکھ ٹھگنے والے نائجریائی جوڑے سمیت تین گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th March 2019, 12:15 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ممبئی، 17 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) آن لائن دھوکہ دہی کے ایک معاملے میں 57 سالہ خاتون سے 74 لاکھ روپے ٹھگنے کے الزام میں ہفتہ کو نوی ممبئی سے ایک نائجریائی جوڑے اور ان کے ساتھی ہندوستانی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ خاتون اور اپنے آپ کو امریکی بتانے والا ایک ملزم امرا اوبسويگو 2017 سے سوشل میڈیا پر دوست تھے،ملزم نے خود کو امریکی نیوی میں میرین انجینئر کیپٹن بتا کر متاثرہ سے دوستی کی تھی۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ امرا اوبسويگو (32) اور اس کی بیوی کھسٹابیل (30) ہندوستان میں غیر قانونی طریقے سے رہ رہے تھے۔الزام ہے کہ ان دونوں نے ماکم علاقے میں رہنے والی خاتون کے ساتھ مئی 2018 میں ٹھگی کی،ملزمان نے خواتین سے سونے اور نقد رقم کے ان کا مال کسٹم والوں سے پاس کرانے کے لئے 74.25 لاکھ روپے دینے کے لئے کہا تھا۔انہوں نے خاتون کو اس کے بدلے دگنی رقم دینے کا وعدہ کیا تھا۔ان کے جھانسے میں آکر خاتون نے بہت سی قسطوں میں ان کے بینک اکاؤنٹس میں پیسہ جمع کرایا،جب ملزمان نے اس کے فون کا جواب دینا بند کر دیا تب خاتون کو پتہ چلا کہ اس کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے،اس نے 23 جون، 2018 میں ماکم پولیس تھانے میں شکایت کی۔

کئی ماہ کی تحقیقات کے دوران پولیس نے میزورم، دہلی اور حیدرآباد کے طور پر جگہوں میں واقع 30 بینک اکاؤنٹس میں روپے کے لین دین کا پتہ لگایا۔انٹیلی جنس معلومات اور تکنیکی معلومات کی بنیاد پر پولیس نے نوی ممبئی کے آ ٹورکشا ڈرائیور اشوک بوراڈ (40)، نائجریائی شہری اور اس کی بیوی کو پکڑ لیا،تینوں کو 22 مارچ تک پولیس حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔