فرانس میں چرچ کے قریب چاقو سے حملہ، تین افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 29th October 2020, 11:20 PM | عالمی خبریں |

نیس،29؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) فرانس میں حکام کے مطابق ایک چاقو بردار شخص نے نیس شہر میں ایک چرچ کے قریب حملہ کر کے تین افراد کو ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی کر دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پولیس نے فرانسیسی میڈیا میں آنے والی رپورٹ کی تصدیق کی ہے، جبکہ نیس کے میئر نے اس واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔

میئر کرسچین ایستروسی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ یہ چاقو حملہ نیس شہر میں واقع نوٹرے ڈیم چرچ کے قریب ہوا ہے اور پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔

ولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔ حملہ آور نے چاقو کے وار سے ایک شخص کی گردن کاٹ دی۔

حملے کے بعد مرنے والوں کے لیے فرانس کی پارلیمنٹ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

حکام کے مطابق حملے کے وقت چرچ میں عبادت جاری تھی۔ شہر کے میئر کے مطابق مارے جانے والوں میں چرچ کا ایک ملازم بھی شامل ہے۔

خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق حملے کے بعد فرانسیسی صدر ایمانوئیل میخواں کی نیس شہر میں آمد متوقع ہے۔

واضح رہے کہ 17اکتوبر کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک حملہ آور نے استاد کا سرقلم کر دیا تھا۔

خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فرانسیسی صدر نے اس واقعے کو  دہشتگردی کا عمل قرار دیا تھا۔

حملے کے بعد پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرنے کی کوشش کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

استاد کا سر قلم کرنے کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے صدر ایمینوئل میخواں نے کہا تھا کہ ’دنیا بھر میں اسلام بطور مذہب بحران کا شکار ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ’آئندہ دسمبر میں بل پیش کیا جائے گا جس کے تحت 1905 کے قانون کو مضبوط کرتے ہوئے چرچ کو ریاست سے مکمل طور پر علیحدہ کیا جائے گا۔‘

اس کے بعد مسلمان ممالک میں فرانسیسی صدر کے اس بیان پر ردعمل احتجاجی مظاہرے کیے تھے، اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...