کشمیر سے دہلی پہنچی این آئی اے، اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین ظفر الاسلام کے ٹھکانوں پر چھاپہ ماری

Source: S.O. News Service | Published on 29th October 2020, 11:30 AM | ملکی خبریں |

سری نگر؍نئی دہلی،29؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) جموں و کشمیر میں ملی ٹینٹ تنظیموں کو مبینہ طور پر فنڈ فراہم کرنے کے سلسلہ میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) لگاتار چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ وادی کشمیر میں بدھ کے روز دس الگ الگ مقامات پر چھاپے مارے گئے اور کئی صحافیوں کے ٹھکانوں پر تلاشی لی۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، چھاپہ ماری کا یہ سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا اور دہلی اور سری نگر میں کئی مقامات پر چھاپہ ماری کی گئی۔ جن چھ این جی اوز اور نو دیگر مقامات پر چھاپہ مارے گئے ہیں ان میں دہلی اقلیتی کمیشن کے سابق چیئر مین ظفر الاسلام کی ملکیت بھی شامل ہے۔

جن چھ این جی اوز کے خلاف این آئی اے نے چھاپہ ماری کی ہے وہ ہیں، فلاحِ عام ٹرسٹ، چیریٹی الائنز، ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن، جے کے یتیم فاؤنڈیشن، سالویشن موومنٹ اور جے اینڈ کے وائس آف وکٹمز۔ ان میں سے چیریٹی الائنز اور ہویمن ویلفیئر فاؤنڈیشن دہلی میں واقع ہیں جبکہ دیگر تمام جموں و کشمیر کے سرینگر سے کام کرتی ہیں۔ دہلی اقلیتی کمیشن کے سابق چیئر مین ظفر الاسلام خان چیریٹی الائنز کے صدر ہیں اور ملی گزٹ اخبار کے ایڈیٹر ہیں۔

یو این آئی کی رپورٹ کے مطابق این آئی اے نے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کے ہمراہ بدھ کی صبح سری نگر کی پریس کالونی میں واقع انگریزی روز نامہ 'گریٹر کشمیر' کے دفتر کے علاوہ تین سینئر صحافیوں کی رہائش گاہوں پر چھاپے ڈالے۔ ایجنسی نے سونہ وار علاقے میں واقع معروف حقوق بشر کارکن خرم پرویز کی رہائش گاہ پر چھاپہ ڈالا اور 'اتھرٹ' سمیت تین غیر سرکاری تنظیموں کے دفاتر پر بھی چھاپے ڈالے۔

مذکورہ ایجنسی نے ضلع بانڈی پورہ کے برارعلاقے میں محمد یوسف صوفی عرف سلمان ولد عبدالرشید صوفی نامی حریت کارکن کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ ڈالا۔ ذرائع کے مطابق چھاپہ ماری کے دوران ایجنسی نے کئی دستاویزات اور الیکٹرانک سامان ضبط کئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...