منگلورو سمیت 11 ریاستوں میں ایس ڈی پی آئی اور پی ایف آئی کے دفاتر میں  این آئی اے نے مارے چھاپے - 100 سے زائد لیڈران اور کارکنان گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 22nd September 2022, 7:18 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

منگلورو، 22 ؍ ستمبر (ایس او نیوز) نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے کرناٹکا کے ساحلی شہر منگلورو اور اُترکنڑا کے سرسی  سمیت ملک کی  11 ریاستوں میں بیک وقت چھاپہ ماری کرتے ہوئے سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا اور پی ایف آئی کے خلاف کریک ڈاون کی کارروائی انجام دی ہے، جس میں مختلف مقامات سے 100 سے زائد  پی ایف آئی لیڈروں اور کارکنان کو گرفتار کرنے، دفاتر کو سیل کرنے کے علاوہ سیکڑوں احتجاجی مظاہرین کو بھی تحویل میں لیا گیا  ہے۔  
    
خبر رساں ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) اور دیگر معتبر ذرائع سے ملی اطلاع  کے مطابق وزارت داخلہ سے گرین سگنل ملنے کے بعد این آئی اے نے رات کے تقریباً تین اور چار بجے کے درمیان ملک بھر میں بیک وقت  پی ایف آئی اور ایس ڈی پی آئی پر جن اہم ترین الزامات کے تحت کریک ڈاون کیا ہے اس میں دہشت گردی کے لئے  فنڈ فراہم کرنا ، دہشت گردی کی تربیت دینا، بنیاد پرستی کو فروغ دینا اور بڑے لیڈروں کو قتل کرنے کی  سازش رچتے ہوئے ملک دشمنی کرنا وغیرہ شامل ہے ۔
    
منگلورو سے ملی خبر کے مطابق این آئی اے کی ٹیموں نے نلّی کائی روڈ ، بجپے ، کولائی اور کاور میں واقع ایس ڈی پی آئی اور پی ایف آئی کے دفاتر پر چھاپہ ماری کی ۔ نلّی کائی روڈ پر ایس ڈی پی آئی کے ضلع صدر ابوبکر کولائی کے مکان پر چھاپہ مارا گیا ۔  ایس ڈی پی آئی اور پی ایف آئی کے سیکڑوں کارکنان نے ' این آئی اے - گو بیک' کے نعرے لگاتے ہوئے احتجاجی مظاہرا کیا ۔ کئی کارکنان کو تحول میں لینے کی خبریں بھی مل رہی ہیں ۔  سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے ذریعہ چھاپہ ماری کے مقامات کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے متعلقہ سڑکوں کو قبضہ میں لیا گیا ۔ اب تک  20 ذمہ داروں کو گرفتار کیے جانے کی خبر ہے مگر سمجھا جارہا ہے کہ چھاپہ ماری اور تفتیش ختم ہونے میں بہت وقت لگنے والا ہے جس کے بعد حقیقی تصویر سامنے آئے گی ۔
    
ریاستی وزیر داخلہ آرگا جیانیندرا نے این آئی اے کی کارروائی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا : ملک کی ایکتا کو برباد کرنے اور انسانی جانوں کو  ہلاک کرنے جیسی سرگرمیوں کی پشت پناہی کرنے کے بارے میں مصدقہ معلومات کی بنیاد پر ایس ڈی پی آئی اور پی ایف آئی کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے ہیں ۔ 
    
کرناٹکا کے علاوہ کیرالہ، تلنگانہ ، آندھرا پردیش، دہلی ، اتر پردیش ، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹرا وغیرہ میں بھی  چھاپہ ماری کی گئی ہے اور تمام مقامات پر قابل گرفت مواد ضبط کیے جانے کی بات کہی جارہی ہے ۔
    
کیرالہ میں کی گئی  بڑی کارروائی میں کُل 22 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے ۔ دوسرے نمبر پر ساتھ  مہاراشٹرا اور کرناٹکا ہے جہاں سے 20، 20 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ تملناڈو میں 10، آسام میں 9 ، یو پی 8، آندھرا پردیش 5، مدھیہ پردیش 4، پانڈیچری 3، دہلی 3 اور راجستھان سے 2 افراد کو گرفتار کیے جانے کی خبر ہے ۔ 
    
این آئی اے کے افسران اس چھاپہ ماری کو "تفتیش کاری کے سلسلے  میں اب تک کی سب سے بڑی کارروائی" قرار دے رہے ہیں ۔ جس میں این آئی اے کے علاوہ انفورسمینٹ ڈپارٹمنٹ (ای ڈی) اور 11 ریاستوں کی  پولیس فورس نے حصہ لیا ۔   

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔   

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...