آئی ایس آئی ایس موڈیول چلانے کے الزام میں منگلورو اور بنگلورو سے این آئی اے نے کیا 2 افراد کو گرفتار  

Source: S.O. News Service | Published on 5th August 2021, 12:29 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو ،5؍ اگست (ایس او نیوز) کل 4 اگست کو کشمیر ، بنگلورو اور مینگلورو میں تین مقامات پر بیک وقت چھاپہ ماری کے بعد نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے افسران نے کشمیر سے دو بنگلورو سے ایک اور منگلورو سے ایک شخص کو شام کی دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس موڈیول چلانے کے الزام میں  گرفتار کیا ۔
    
موصولہ رپورٹ کے مطابق منگلورو الال سے گرفتار کیے گئے شخص کا نام عمار عبدالرحمٰن  ہے جبکہ بنگلورو سے شنکر وینکٹیش پیرومل عرف علی معاویہ اور کشمیر سے عبید حامد اور مزمل حسن کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مبینہ طور پر یہ لوگ نوجوانوں کی ذہن سازی کرنے، انہیں آئی ایس آئی ایس میں شمولیت کی ترغیب دلانے اور آئی ایس آئی ایس کے لئے فنڈ اکٹھا کرنے میں ملوث تھے ۔
    
این آئی اے ذرائع کے مطابق ایجنسی نے امسال مارچ میں سات معلوم اور بقیہ نامعلوم افراد کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لئے انڈین پینل کوڈ اور یواے پی اے  کے تحت از خود ایک کیس رجسٹر کیا تھا ۔ اس میں کیرالہ کے محمد امین عرف ابو یحییٰ اور اس کے ساتھیوں کو ٹیلی گرام، ہُوپ اور انسٹاگرام جیسے سوشیل میڈیا چینلوں پر شدت پسندانہ پروپگینڈا، ذہن سازی اور نئے افراد کو اپنی جہادی تنظیم میں شامل کرنے کا ملزم بنایا گیا تھا۔
    
اس سے پہلے مارچ میں  این آئی اے نے محمد امین، ڈاکٹر رئیس رشید اور مصعب انور کے ٹھکانوں پر چھاپہ ماری اور تلاشی کے بعد ان تینوں کو گرفتار کیا تھا۔ این آئی اے کا کہنا ہے کہ شام اور عراق میں آئی ایس آئی ایس کی خلافت کا زوال شروع ہونے کے بعد محمد امین نے مارچ 2020 میں  نوجوانوں کو آئی ایس آئی ایس میں شمولیت کے لئے ہجرت پر ابھارنے اور فنڈ اکٹھا کرنے کے مقصد سے کشمیر کا دورہ کیا تھا اور اس کے لئے اس نے کشمیر کے محمد وقار لون اور اس کے ساتھیوں کا تعاون لیا تھا ۔ سازش کے مطابق وقار لون کو بینک اور ڈیجیٹل ذرائع سے فنڈ بھی ٹرانسفر کیا گیا تھا۔ اس طرح ہندوستان کے دیگر حصوں کے ساتھ یہ لوگ کشمیر، کرناٹکا اور کیرالہ میں اپنی سرگرمیوں کا جال بچھانے میں کامیاب ہوگئے تھے ۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...