سری نگر اور بارہمولہ میں این آئی اے کے چھاپے

Source: S.O. News Service | Published on 22nd September 2020, 10:48 PM | ملکی خبریں |

سری نگر،22؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے منگل کی صبح وسطی کشمیر کے ضلع سری نگر اور شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں چھاپے ڈالے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے منگل کی صبح سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک ٹیم کے ہمراہ بارہمولہ کے پلہالن پٹن میں غلام رسول وازہ اور طارق احمد (سابق سرپنچ) جس کو پولیس نے سال گزشتہ منشیات کاروبار کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا، کی رہائش گاہوں پر چھاپے ڈالے اور اس کے علاوہ بونیار اوڑی اور کانسی پورہ میں بھی دو مقامات پر چھاپے ڈالے۔

انہوں نے کہا کہ بونیار اوڑی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی خاتون لیڈر حلیمہ کی رہائش گاہ پر چھاپہ ڈالا گیا۔ موصوف بی جے پی لیڈر کا کہنا ہے کہ ان کی بارہمولہ میں واقع سرکاری رہائش گاہ پہلے طارق احمد، جو پلوامہ حملے میں مبینہ طور پر ملوث ہے، کو الاٹ کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ این آئی اے نے کچھ دستاویز ضبط کئے ہیں۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ وسطی کشمیر کے ضلع سری نگر کے ایس اے کالونی نوگام میں تفضل پارمو ولد عبدالرشید پارمو کی رہائش گاہ پر چھاپے ڈالے۔ ذرائع نے بتایا کہ تاہم وہاں این آئی اے کی ٹیم کو والدین سے معلوم ہوا کہ تفضل پیر باغ سری نگر میں رہائش پذیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ این آئی اے ٹیم نے تفضل کے ایک بھائی کو اپنے ساتھ لے کر پیر باغ میں واقع اس کی رہائش گاہ پر چھاپہ ڈالا۔

ایک نظر اس پر بھی

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد تقریباً 80 لاکھ

ملک میں اتوار کے روز کورونا وائرس ’کووِڈ۔19‘ وبا سے متاثرین کی تعداد تقریباً 80 لاکھ یعنی 79,07,321 ہو گئی ہے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ متاثرین کے مقابلے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

زرعی قانون کے خلاف وجے دشمی پر پی ایم مودی، اڈانی اور امبانی کا کسانوں نے جلایا مجسمہ

زرعی قوانین کے خلاف پنجاب میں وجے دشمی کے موقع پر کسانوں کے ذریعہ وزیر اعظم مودی، اڈانی اور امبانی کے مجسموں کو نذر آتش کرنے کے بارے میں ایک رپورٹ شیئر کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ "یہ کل پورے پنجاب میں ہوا۔

بہار کے عوام کو مفت ویکسین، تو کیا ہم بنگلہ دیشی ہیں؟: ادھو ٹھاکرے

 شیو سینا کی 66 سالہ تاریخ میں پہلی بار کسی دوسری جگہ منعقد کی گئی دسہرہ ریلی سے خطاب کے دوران مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ اور شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر براہ راست اور سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ "بہار کے عوام کو مفت ویکسین کی تقسیم، تو کیا ہم ...