بینگلور کے جی ہلّی ، ڈی جے ہلّی فساد کے معاملے میں مینگلور کے قریب بنٹوال سے ایک شخص گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd September 2022, 8:09 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

مینگلور  22/ ستمبر (ایس او نیوز) گزشتہ سال بنگلورو کے جی ہلّی اور ڈی جے ہلّی میں فسادات کے تعلق سے مینگلور سے قریب 36 کلو میٹر  دور  بنٹوال تعلقہ کے  بولنتور کے رہنے والے محمد تبصیر نامی  شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا  ہے۔

ذرائع سے ملی  اطلاع کے  مطابق وٹلا پولیس نے تبصیر کے گھر پر  صبح 3.30 بجے چھاپہ مارا  اور اہم دستاویزات کے ساتھ گھر میں موجود افراد کے موبائل فون ضبط کرلئے  ۔ پھر 11.30 بجے کے قریب اُسے  گرفتار کرکےبنگلورو پولیس کے حوالہ کیا ۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال ڈی جے   ہلّی اور کے جے ہلّی میں ہوئے فساد  اور  ایم ایل اے اکھنڈا سرینواس مورتی کے گھر پر ہوئے ہنگامہ کے علاوہ پولیس اسٹیشن پر دھاوا بولنے کی کوشش کے معاملہ میں ریاستی پولیس تفتیش کر رہی ہے ۔      پولیس کا کہنا ہے کہ محمد تبصیر بنگلورو کے پرتشدد واقعہ میں ملوث ٹولہ کے ساتھ مسلسل رابطہ میں تھا ، اور اس نے پی ایف آئی میں اہم ذمہ  داری سنبھال رکھی ہے ۔ پولیس کی چھاپہ ماری کے دوران سیکڑوں لوگ محمد تبصیر کے گھر کے سامنے جمع ہوگئے اور 'این آئی اے - گو بیک' کے نعرے لگانے لگے ۔ جب پولیس نے وضاحت کی کہ وہ لوگ این آئی اے سے تعلق نہیں رکھتے بلکہ بنٹوال پولیس کی ٹیم کا حصہ ہیں تو وہاں موجود بھیڑ نے اصرار کیا کہ انہیں اس چھاپہ ماری کا اصل سبب بتایا جائے ۔ جب پولیس نے سخت تیور اختیار کرتے ہوئے وارننگ دی تو بھیڑ منتشر ہوگئی ۔ 

    معلوم ہوا ہے کہ تبصیر کے گھر میں اس کے بھائی کی شادی کی تیاریاں چل رہی ہیں اس دوران پولیس کے چھاپے اور تبصیر کی گرفتاری کی وجہ سے گھر کے افراد میں دکھ اور غم کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...