اتر پردیش میں ’افکو‘ پلانٹ میں امونیا گیس لیک کانوٹس لے گی این جی ٹی

Source: S.O. News Service | Published on 17th January 2021, 11:42 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 17 جنوری (آئی این ایس انڈیا) نیشنل گرین ٹریبونل اترپردیش میں الہ آباد کے قریب پھول پور میں IFFCO پلانٹ سے امونیا گیس کے لیک کے واقعے کا نوٹس لے گی۔

این جی ٹی کے چیئرمین جسٹس اے ٹی کے گوئل اور جسٹس شیو کمار سنگھ کی بنچ نے 24 دسمبر 2020 کو ہندی روزنامہ میں شائع ہونے والی خبروں پر غور کیا۔ پھول پور میں کھاد کے پلانٹ میں امونیا گیس کے رساؤ کے باعث انڈین فارمرز فرٹیلائزر کوآپریٹو لمیٹڈ (IFFCO) کے دو افسران ہلاک اور 16 دیگر ملازم زخمی ہوئے تھے۔

کھاد کے پلانٹ نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ 22 دسمبر کی رات تقریبا ساڑھے دس بجے گیس کا بہاؤ ہوا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں IFFCO کے ڈپٹی منیجر ابھے نندن اور اسسٹنٹ منیجر وی پی سنگھ ہلاک ہوگئے۔ IFFCO کے 16 ملازمین میں سے 2 ملازمین ہلاک ہوگئے جبکہ 14 دیگر مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ حادثے کا جائزہ لیتے ہوئے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی اس کی تحقیقات کا حکم دیا تھا اور اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لئے 4 لاکھ روپے کی مالی مدد کا اعلان کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...