فڑنویس نے کہا؛ ایک بار پھر حکومت بنائیں گے، اس بار حلف برداری صحیح وقت پر ہوگی

Source: S.O. News Service | Published on 24th November 2020, 8:22 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،24 /نومبر(آئی این ایس انڈیا)مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل اچانک تیز ہوگئی ہے۔ ایک ہی دن میں بی جے پی کے دو رہنماؤں کے بیانات سے قیاس آرائیاں بڑھ گئیں۔ مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلی اور اپوزیشن لیڈر دیویندر فڑنویس نے کہا ہے کہ بی جے پی کی اگلی حکومت کا تاج پوشی گزشتہ سال کی طرح دن نکلنے سے پہلے نہیں بلکہ صحیح وقت پر ہوگی۔

فڑنویس نے پیر کے روز میڈیا سے گفتگوکے دوران یہ بیان دیا جو منگل کو سامنے آیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مہاراشٹر وکاس آگاڑی حکومت سے عوام ناراض ہے۔ ان کی حکومت گرنے کے بعد ہم حکومت بنائیں گے۔

گزشتہ سال مہاراشٹر میں بی جے پی کی حکومت قائم ہونے کے ٹھیک ایک سال بعد فڑنویس کا بیان سامنے آیا ہے۔ 23 نومبر 2019 کو فڑنویس نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما اجیت پوار کی حمایت سے حکومت تشکیل دی، حالانکہ ان کی حکومت صرف 80 گھنٹے چل سکی۔گزشتہ سال صبح کے وقت حکومت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے فڑنویس نے حیران کردیا تھا،لہٰذا اس بار وہ کہہ رہے ہیں کہ وہ صحیح وقت پر حلف لیں گے۔

پیر کو فڑنویس کے بیان سے قبل مرکزی وزیر راؤصاحب دانوی پاٹل نے کہا تھا کہ بی جے پی اگلے 2 سے 3 ماہ میں مہاراشٹر میں حکومت بنائے گی۔ پارٹی نے اس کے لئے تیاریاں بھی کرلی ہیں۔ شیوسینا کے رہنما سنجے راوت نے کہا کہ ہماری حکومت باقی 4 سال مکمل کرے گی۔ اپوزیشن لیڈر مایوسی کی باتیں کر رہے ہیں، کیونکہ ان کی ساری کوششیں ناکام ہو گئیں ہیں۔ وہ بخوبی واقف ہیں کہ مہاراشٹر کی عوام حکومت کے ساتھ ہے۔ گزشتہ سال قائم ہونے والی 3 روزہ حکومت کی آج برسی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔