کیرالہ سے آئی خبر نے کیا خوفزدہ، کورونا ٹیسٹ رپورٹ دیکھ کر سبھی حیران

Source: S.O. News Service | Published on 8th April 2020, 3:17 PM | ملکی خبریں |

تھیروواناتھیپورم،8؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات کو دیکھ کر سبھی ریاستوں کی حکومتیں لوگوں سے بار بار یہ اپیل کر رہی ہیں کہ کورونا وائرس کی کوئی بھی علامت دیکھنے پر یا طبیعت ناساز ہونے پر فوراً طبی اہلکاروں سے رابطہ قائم کریں تاکہ کورونا وائرس انفیکشن کی صورت میں مناسب علاج کیا جا سکے۔ لیکن کیرالہ سے ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جس نے سبھی کو خوفزدہ کر دیا ہے۔ دراصل دو ایسے لوگوں کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے جن میں اس وائرس کی کوئی علامت موجود نہیں تھی۔

ہندی نیوز پورٹل 'نیوز18' پر شائع خبر کے مطابق کیرالہ کے پٹنم تھٹّا ضلع میں دو لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا اور ان میں ایسی کوئی علامت موجود نہیں تھی جس سے کہ انفیکشن کے تعلق سے شبہ ہوتا ہے۔ ان دونوں کا ٹیسٹ صرف اس لیے کیا گیا تھا کیونکہ یہ دونوں کسی دوسری جگہ کا سفر کر کے کیرالہ پہنچے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک شخص کی عمر 60 سال ہے جو کہ دوبئی سے سفر کر کے لوٹا ہے اور دوسرے کی عمر 19 سال ہے جو دہلی میں پڑھائی کر رہا ہے اور مارچ کے وسط میں کیرالہ لوٹا ہے۔

کوئی علامت نہ ہونے کے باوجود دو لوگوں میں کورونا کی تشخیص کے بعد افسران حرکت میں آ گئے ہیں۔ ایک افسر کا کہنا ہے کہ یہ ایک سنگین پہلو ہے، اب ہمیں مزید محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ "ان لوگوں کے رابطے میں آئے ہوئے سبھی لوگوں کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔"

خبروں کے مطابق دوبئی سے لوٹنے کے بعد 60 سالہ شخص کو 9 مارچ سے 6 اپریل تک کوارنٹائن کیا گیا تھا۔ انھوں نے 19 مارچ کو شارجہ سے تروونت پورم کی فلائٹ لی تھی۔ اس کے بعد وہاں سے بذریعہ سڑک اپنے گھر پہنچے تھے۔ دوسری طرف 19 سالہ طالب علم 15 مارچ کو دہلی سے ٹرین پکڑ کر 17 مارچ کو ایرناکولم پہنچا تھا۔ اس کے بعد وہ اپنے آبائی گھر بس سے سفر کر کے پہنچا تھا۔ اس میں کورونا کی کوئی علامت نہیں تھی، لیکن دہلی سے لوٹنے کی وجہ سے اسے 4 اپریل کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں اس کی رپورٹ پازیٹو آئی۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...